شہر حیدرآباد کی تہذیب وثقافت دنیا بھر میں مشہور ہے- حیدرآباد میں ہندو مسلم اتحاد گنگا جمنا تہذیب میں نظر آتی ہیں۔حیدرآباد میں انل کمار چوہان، مساجد میں قرآنی آیات لکھتے ہیں۔ دوسری جانب ثاقب خواجہ مندر کی پینٹنگ بناتے ہیں۔ آج ہم آپ کو حیدرآباد کے انل کمار چوہان اور ثاقب خواجہ سے ملاقات کرواتے ہیں۔ ثاقب خواجہ کا تعلق بوئن پلی سے ہے ان کے والد خواجہ بھی ایک مشہور پینٹر تھے۔
ثاقب خواجہ کو بچپن سے ہی پینٹگ میں دلچسپ تھی۔ ثاقب خواجہ کی شروعات فلمی پوسٹروں کی پینٹنگ سے ہوئی تھی۔ فلمی پوسٹروں کا چلن بند ہونے کے بعد ثاقب خواجہ نے منادر کے پینٹنگز کا کام شروع کیا۔ یہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے کئی مندروں میں پینٹگ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے کٹ آؤٹس، تیار کیا، اور فلم سٹاروں کی کئی تصاویر کو بنایا ہے۔
64 سال کے ثاقب خواجہ کا کام آج بھی چل رہا ہے،دوسری جانب انل کمار چوہان کا تعلق پرانے شہر کے علاقے موسی باولی سے ہیں۔ انل کمار چوہان کو اردو زبان پر عبور حاصل ہے۔ انل کمار چوہان کئ برسون سے مساجد میں قرآنی آیات لکھتے ہیں۔ انل کمار نے جامعہ نظامیہ میں سورہ یاسین کا کٹ تیار کیا جو جامع نظامیہ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:حیدرآباد میں کھجورکی فروخت میں پہلےنمبر پرہے - Large Varieties Of Dates
انل کمار چوہان مساجد میں بغیر معاوضے کے کام کرتے ہیں۔ثاقب خواجہ نے کہا کہ آرٹ کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔