ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت کا ڈوکرا خواتین کو بلا سود قرض دینے کا اعلان - اندرا کرانتی اسکیم

Interest Free Loan for DWCRA Women in Telangana: تلنگانہ کے ڈپٹی سی ایم ملو بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ اندرا کرانتی اسکیم کے تحت ریاست کی تمام ڈوکرا (DWCRA) خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی کانگریس حکومت کی طرف سے لائے گئے پوڈو ایکٹ کی بنیاد پر، پوڈو پٹے قبائلیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

Telangana Government announced interest free loan to DWCRA women

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 1:31 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ڈوکرا (DWCRA) خواتین کو بلا سود قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت سرکار نے ستمبر 1982 میں دیہی علاقوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے ڈواکرا کو آئی آر ڈی پی کی ایک ذیلی اسکیم کے طور پر پائلٹ بنیادوں پر شروع کیا تھا۔ تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ کانگریس حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بڑی کوششیں کر رہی ہے۔ ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا، وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور تملا ناگیشور راؤ نے اتوار کے روز بھدراچلم، بھدرادری کوتا گوڈیم ضلع میں آئی ٹی ڈی اے کے دفتر میں منعقدہ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر بھٹی نے واضح کیا کہ اندرا کرانتی اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ کی تمام ڈواکرا خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

بھٹی نے کہا کہ پچھلے چار سالوں سے آئی ٹی ڈی اے (آئی ٹی ڈی اے بھدراچلم) کی گورننگ باڈی کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے اور اب سے یہ ہر تین ماہ بعد منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر قبائلیوں کے لیے تعلیم، ادویات، زراعت، روزگار وغیرہ میں بہتری لانے کے لیے عہدیداروں کو تجاویز اور مشورے دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اسکول میں مڈ ڈے میل، کوکنگ ورکرس اور آشا ورکرس کی تنخواہیں صحیح وقت پر ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ ان تمام معاملات کو حکام سے بات چیت کرکے حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر سڑکوں اور عمارتوں کے وزیر کوماٹریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع میں روڈ ٹرانسپورٹ روٹ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا اور قومی شاہراہ کو چوڑنے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھدراچلم سیتارام مندر کو مزید ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھدراچلم شہر میں سیلاب کی روک تھام کے لیے جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم ایل اے پی ویریا نے بھدراچلم کے مسائل کو ان کی توجہ میں لایا ہے اور کہا کہ وہ ان سب کو جلد از جلد حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

تلنگانہ میں ایک ہی دن میں 50 لاکھ خواتین کا مفت بس سفر

اس موقع پر وزیر تمالا ناگیشور راؤ نے کہا کہ وہ عوام کے ذریعہ ان پر کیے گئے اعتماد کے مطابق ریاست کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھانے کے لیے خصوصی کوششیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں آئی ٹی ڈی اے گورننگ کونسل کے اجلاس وقت پر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب نئی کانگریس حکومت کے تمام وزراء فوراً آگئے جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ آج گورننگ باڈی کی میٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں یہ ہدایت دی گئی کہ حکام قبائلیوں کے مسائل کو جلد حل کرنے میں پہل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.