ETV Bharat / state

تلنگانہ کابینہ کی ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ کی منظوری

Vote on account Budget approved in Telangana ریاست تلنگانہ میں وزیر اعلی اے ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقدہ کانگریس حکومت کے کابینہ اجلاس میں ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ برائے 2024/25 کو منظوری دی گئی ہے۔

Vote on account Budget
Vote on account Budget
author img

By IANS

Published : Feb 10, 2024, 11:58 AM IST

Updated : Feb 10, 2024, 12:35 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کابینہ نے ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ برائے 2024-25 کو منظوری دے دی ہے جسے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر فینانس ملو بھٹی وکرمارکا بعد میں اسمبلی میں پیش کریں گے۔ ہفتہ کی صبح تلنگانہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کو منظوری دی گئی۔ وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کریں گے۔

دو ماہ قبل اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ پہلا بجٹ ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد 2024-25 کا مکمل بجٹ پیش کیا جائے گا۔ دریں اثناء ریاستی وزیر فینانس بھٹی وکرمارک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی کی طرف سے انتخابات میں دی گئی تمام ضمانتوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محصولات، قرضوں اور مرکزی فنڈز جیسے تمام پہلوؤں کا بجٹ میں احاطہ کیا جائے گا۔

تلنگانہ میں سنہ 2023-24 کے لیے اس وقت کی بی آر ایس حکومت نے گزشتہ سال فروری میں 2.90 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔ اس سال بجٹ کا حجم 3 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر سکنے کا قوی امکان ہے۔ کانگریس حکومت ممکنہ طور پر حالیہ انتخابات میں دی گئی چھ ضمانتوں میں سے چار کو لاگو کرنے کے لیے بجٹ کے ایک خاص حصہ کو مختص کرے گی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں بجٹ سیشن کا آغاز

واضح رہے کہ ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت ایک ایسا انتظام ہے جس سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ محدود مدت کے لیے حکومت کے اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کے کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقوم نکال کر اس کا استعمال کرسکے۔

آئی اے این ایس

Last Updated : Feb 10, 2024, 12:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.