ETV Bharat / state

تلنگانہ: بس چلانے میں تاخیر، ڈرائیور پر مسافر کا حملہ۔ ویڈیو وائرل، ملزم کے خلاف معاملہ درج - Bus delayed case against driver

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 1:40 PM IST

تلنگانہ کی صوبائی حکومت حیدرآباد میں بس چلانے میں تاخیر ہونے پر آرٹی سی بس ڈرائیور پر مسافر نے حملہ کردیا۔ جس کے بعد بس ڈرائیور نے نواز نامی نوجوان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہو گیا ہے۔

BUS DELAYED CASE AGAINST DRIVER
BUS DELAYED CASE AGAINST DRIVER

حیدرآباد: تلنگانہ کی صوبائی حکومت حیدرآباد میں بس چلانے میں تاخیر ہونے پر آرٹی سی بس ڈرائیور پر مسافر نے حملہ کردیا۔ اس واقعہ کے خلاف تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے بس ڈپو میں بسوں کو روک دیا گیا۔ حملہ کے اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کی شکایت پر نواز نامی مسافر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ اس بس ڈرائیور کی شناخت راملو کے طورپر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر نواز نے بس ڈرائیور سے بس چلانے میں تاخیر کی وجہ دریافت کی جس پر بس ڈرائیور نے اس سے کہا کہ چونکہ وہ اورکنڈکٹر کھانا کھارہے ہیں اسی لئے پانچ منٹ میں بس چلائی جائے گی۔ اس پر برہم نوجوان نے ڈرائیور راملو پر حملہ کردیا جس کے بعد ڈرائیور نے اس معاملے کی پہلے تو جانکاری وقارآباد پولیس اسٹیشن کو دی اور ساتھ ہی اس نواز نامی نوجوان کے خلاف شکایت بھی درج کروائی۔

پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ اسی دوران نوجوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پرائیویٹ بسوں کو روک کر احتجاج کیا گیا جس کے نتیجہ میں صبح ہی سے مختلف مقامات جیسے پرگی، وقارآباد اور حیدرآباد جانے والی بسیں صرف ڈیپوز تک ہی محدود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.