ETV Bharat / state

اندور سے شروع ہوئی ہارمونی آف ہارٹ مہم - Harmony Of Heart Campaign

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 6:27 PM IST

اندور سے چشتیاں فاؤنڈیشن کی جانب سے ہارمونی آف ہارٹ مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس کا مقصد تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان بھائی چارہ اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

اندور سے شروع ہوئی  ہارمونی آف ہارٹ مہم
اندور سے شروع ہوئی ہارمونی آف ہارٹ مہم (etv bharat)

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے گدا نشین اجمیر درگاہ اور چشتیاں فاؤنڈیشن کے چیئرمین سلمان چشتی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔گنگا جمنی تہذیب کی روایتوں والا ملک ہے۔ جہاں تمام مذاہب کے لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہی پیغام درگاہ اجمیر شریف سے صدیوں سے دیا جا رہا ہے کہ محبت سب سے اور نفرت کسی سے نہیں۔ انسان کو اگر اس رب کا قرب حاصل کرنا ہے تو اس کو قدرت کی تین صفحات کو اپنے کردار میں اتارنا ہوگا۔ وہ ہیں سورج جیسی شفاقت، دریا جیسی خاطر تواضع اور زمین جیسی ہاسپٹلٹی کرنا۔ ان ہی سب باتوں کو ہم سب محبت کے ساتھ تمام مذاہب تک پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادبی واٹس ایپ گروپ نے اندور میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ خیال ایک دوسرے تک پہنچائیں گے تو ملک کے 140 کروڑ لوگوں کی محبت کا پیغام پوری دنیا تک پہنچے گا۔ اسی نیت سے ہم نے ہارمونی آف ہارٹ کی شروعات کی۔امید کرتے ہیں کہ ملک کی تمام ریاستوں کے لوگ اس مہم سے جڑیں گے۔تمام لوگوں کی مدد سے اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.