ETV Bharat / state

تائیوان کے وفد کا دورہ اے ایم یو - اے ایم یو

تائیوان کی نیشنل فورموسا یونیورسٹی (این ایف یو) میں بین الاقوامی امور کے نائب صدر پروفیسر لی وی چین اور تائی پے اکنامک اینڈ کلچرل سینٹر (ٹی ای سی سی) کے معاون نمائندے پیٹرز چین نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا دورہ کیا۔

taiwan delegation visite amu
تائیوان کے وفد کا دورہ اے ایم یو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 8:16 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تائیوان کے وفد نے اپنے اے ایم یو دورے کے دوران قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز سے ملاقات کی۔ اس دوران پروفیسر گلریز نے یقین دلایا کہ اے ایم یو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق تائیوان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔

فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر محمد اظہر، شعبہ ویسٹ ایشین اسٹڈیز اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز کی پروفیسر رخشندہ ایف فاضلی اور چینی زبان کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد یاسین نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ پیٹرز چین نے تائیوانی اسکالرشپ کے لیے بطور غیرملکی زبان چینی زبان کا ٹیسٹ لیا جس میں اے ایم یو کے غیرملکی زبانوں کے شعبہ کے پندرہ طلباء شامل ہوئے۔

فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ساتھ گفت و شنید میں پروفیسر لی وی چین نے نیشنل فورموسا یونیورسٹی میں بھارتی طلباء کے لیے مواقع کا ایک خاکہ پیش کیا۔
شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین پروفیسر جمال اے فاروقی نے مشترکہ منصوبوں اور طلباء کے تبادلے کے پروگراموں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پروفیسر چین نے مکینیکل انجینئرنگ اور الیکٹرانکس انجینئرنگ کے شعبہ جات کے سینئر اساتذہ اور سربراہان شعبہ کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ڈین پروفیسر محمد التمش صدیقی اور دیگر نے باہمی اشتراک تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آنے والے دنوں میں تعلیمی تعاون کے حوالے سے یاد داشت مفاہمت (ایم او یو) کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تقریب کے آرگنائزر محمد یاسین نے اس موقع پر کہا کہ چینی زبان کے ہمارے طلباء کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، جس سے انھیں فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.