ETV Bharat / state

کانپور میں 25 اکتوبر کو ’تحفظ اوقاف کانفرنس‘ کا انعقاد

اترپردیش کے کانپور میں وقف ترمیمی بل سے متعلق شعور بیداری کےلئے ’تحفظ اوقاف کانفرنس‘ کا انعقاد 25 اکتوبر کیا جائے گا۔

کانپور میں 25 اکتوبر کو ’تحفظ اوقات کانفرنس‘ کا انعقاد
کانپور میں 25 اکتوبر کو ’تحفظ اوقات کانفرنس‘ کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

کانپور : مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے ’وقف ترمیمی بل 2024‘ جسے فی الحال جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی میں بھیج دیا گیا ہے اور اس معاملہ میں جے پی سی کے اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔ بل کی سنگینیوں سے شہر کانپور و اطراف کے عوام و خواص کو واقف کرانے اور بل کو یکسر مسترد کرنے کیلئے ملک کی تاریخی وقدیم دینی درسگاہ مدرسہ جامع العلوم جامع مسجد پٹکاپور کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان اجلاس بعنوان’’تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد 25 اکتوبر کو کیا جا رہا ہے۔ تحفظ اوقاف کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی شرکت کریں گے۔

کانپور میں 25 اکتوبر کو ’تحفظ اوقاف کانفرنس‘ کا انعقاد (ETV Bharat)

اس سلسلہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانفرنس کے روح رواں اور مدرسہ جامع العلوم مسجد پٹکاپور کے مہتمم محی الدین تاج خسرو نے بتایا کہ کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کے ناظم مولانا سید حبیب احمد باندوی، دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظر عام مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن عاملہ مولانا خالد رشید فرنگی محلّی بطور مہمان تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کی تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں۔ شہر و اطراف سے کثیر تعداد میں عوام و خواص کے شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانپور میں مخدوم شاہ اعلیٰ علیہ الرحمہ کا عرس دو ستمبر کو ہوگا - Urs of Makhdoom Shah

مدرسہ کے مہتمم محی الدین خسرو تاج نے شہر کے عوام وخواص اور ذمہ داران سے مع احباب اس اہم کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.