اورنگ آباد:مہاراشٹر حکونے جنید سید کو ریاستی وقف بورڈ کے ڈپٹی سی ای او مقرر کیا ہے۔گزشتہ روز 14 مارچ 2024 کو مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کی ایڈیشنل سکریٹری وشاکھا آڑھاو کے ذریعہ جاری کئے گئے سرکاری حکمنامے میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ مہاراشٹر وقف بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایکزیکیٹیو آفیسر عہدہ کا عارضی چارج ہٹا کر وقف ڈپٹی سی ای او جنید سید کو سونپا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز 9 مارچ 2023 کے حکم کو بھی اسی ی آر کے توسط سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ معین الدین تاشلدار کو وقف بورڈ کے چیف ایکزیکیو آفیسر عہدہ کا عارضی چارج دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال مارچ سے جاری سال مارچ کے درمیان تا شلدار نے بحیثیت چیف آفیسر بہترین کار کردگی کا ثبوت پیش کیا۔ ان ہی کی زیر قیادت وقف بورڈ کی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ونچت بہوجن اگاڑی کا اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ پر اپنا امیدوار اتارنے کا اعلان
وقف بورڈ کی ہمہ گیر ترقی کی خاطر تاشلدار نے متعدد انقلابی اقدامات کئے۔ بے ترتیب کام کاج کے لئے بد نام مہاراشٹر وقف بورڈ میں ڈسپلین لانے میں بھی تاشلدار کامیاب رہے۔ قانون کے مطابق وقف امور کی تکمیل کے لئے بھی تاشلدار کو جانا جائے گا۔ دہائیوں بعد مہاراشٹر وقف بورڈ میں پوری شفافیت کے ساتھ 60 عہدہ جات پر مستقل تقررات کروانے کا سہرا بھی معین الدین تاشیلدار کے سر بندھتا ہے۔