بیدر : ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع سٹی میونسپل کونسل دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے لیبر یونین کے ضلع صدر رمیش پاسوان نے کہا ک جب تک حکومت کا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ کئی برسوں سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں کام کرنے والے ڈرائیوروں، صفائی ملازمین، لوڈرز، کلینر، اٹینڈنٹ، آپریٹر، واٹر سپلائی اسسٹنٹ، اسٹریٹ لائٹ مینٹینرز کی اجرت کی براہ راست ادائیگی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے ایک نہ سنی۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتحال یہ آ گئی ہے کہ دھرنا دینا ناگزیر ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع میں میونسپل کونسل، میونسپلٹی اور ٹاؤن پنچایتوں کے تحت 600 لوگ کام کر رہے ہیں۔ صرف بیدر شہر میں 163 کارکن ہیں۔ ہم صبح 4 بجے اٹھ کر شہر کی صفائی کرتے ہیں۔ ہم شہر کی گندگی کو ٹھکانے لگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:'مسلم نوجوان ملک کے لیے اہم کردار ادا کریں، نفرت کا جواب محبت سے دیں'
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہمارے مسائل کا جواب نہیں دے رہا ہے۔ کانگریس پارٹی نے انتخابات سے پہلے وعدہ کیا تھا۔ مستقل ملازمت کے مطالبات پورا کریں گے لیکن اب تک حکومت ہمارے مطالبات پورا نہیں کئے گئے ہیں۔ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے آؤٹ سورس ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا ۔