ETV Bharat / state

شبھندو ادھیکاری نے سندیش کھالی کا دورہ کرنے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی

Sandeshkhali Incident in Bengal: شبھندو ادھیکاری نے 19 فروری کو سندیش کھالی جانے کی درخواست کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا ہے۔ شبھندو ادھیکاری نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کوشک چندر کی بنچ میں اپیل دائر کی۔ جج نے شوبھندو ادھیکاری کو مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ شبھندو کی درخواست کی سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 10:45 AM IST

شبھندو ادھیکاری نے سندیش کھالی کا دورہ کرنے کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی

کولکاتا: دفعہ 144 کے پیش نظر سندیش کھالی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن عدالت کے حکم سے سندیش کھالی میں دفعہ 144 جاری کرنے کے حکم کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود شبھند و ادھیکار ی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں سندیش کھالی میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔

پیر کو اپوزیشن لیڈرشبھندو ادھیاری کو سندیش کھالی جاتے ہوئےمشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔اس لئے اس مرتبہ انہوں نے کلکتہ ہائی کور ٹ میں کیس دائر کرکے اجازت طلب کی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ دفعہ 144 کی وجہ سے وہ سندیش کھالی نہیں جا سکتے ہیں۔ جسٹس سین گپتا نےگزشتہ روز منگل کو شبھندو کے معاملے کو نمٹا دیا۔ عدالت نے پورے سندیش کھالی میں دفعہ 144 جاری رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیاتھا۔اس کے باوجود شبھندو ادھیکار ی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

جمعرات کو سندیش کھالی کے راستے پر رام پور میں جہاں پولس نے شبھندو ادھیکاری کو رکاوٹیں لگا کر روک دیا تھا۔5 جنوری کو سندیش کھالی میں ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہے۔دعویٰ ہے کہ شاہجہاں شیخ کے حامیوں نے ای ڈی پر حملہ کیا تھا۔اس کےبعد ہی سندیش کھالی میں خواتین احتجاج کررہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ادھیرنجن چودھری کو سندیش کھالی جانے سے روک دیاگیا

سندیش کھالی کیس میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کی درخواست کو لے کر جمعہ کو مفاد عامہ کا مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا۔ وکیل نے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ علاقے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر سی آر پی ایف فورسز کی تعیناتی کی درخواست کی۔ جسٹس جمالیہ باگچی کی ڈویژن بنچ نے مفاد عامہ کی عرضی داخل کرنے کی اجازت دی۔ کیس کی سماعت آئندہ پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.