نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس اس پر فیصلہ کریں گے۔
دہلی شراب گھوٹالے میں عبوری ضمانت پر رہا دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس میں ضمانت کی مدت سات دن تک بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی صحت کی وجوہات بتائی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق اروند کیجریوال نے پیر کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق گرفتاری کے بعد کیجریوال کا 7 کلو وزن کم ہوا ہے۔ کیجریوال کا کیٹون لیول بہت زیادہ ہے۔ یہ کسی سنگین بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ میکس کے ڈاکٹروں نے کیجریوال کو پی ای ٹی-سی ٹی اسکین اور کئی ٹیسٹ کروانے کی ضرورت بتائی ہے۔ کیجریوال نے تحقیقات کے لیے 7 دن کا وقت مانگا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی، جس میں طبی بنیادوں پر اپنی عبوری ضمانت میں سات دن کی توسیع کی درخواست دی تھی۔ واضع رہے کہ اروند کیجریوال مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں 50 دن جیل میں رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے پیر کو یہ بتایا کہ "کیجریوال کو 10 مئی کو دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا، 50 دن بعد جب وہ مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے سے منسلک بدعنوانی کے الزام میں جیل میں تھے اور سپریم کورٹ نے انہیں یکم جون تک ضمانت دینے پر اپنی رضامندی دکھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: