ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کی مغربی بنگال گورنر کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی ہدایت - SC Asks Guv To Appoint VCs - SC ASKS GUV TO APPOINT VCS

SC ASKS GUV TO APPOINT VCSسپریم کورٹ نے آج مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس، جو سرکاری یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں، کو ریاستی حکومت کی طرف سے وائس چانسلرکے عہدہ کیلئے فراہم کردہ امیدواروں کی فہرست میں سے 6 موزوں افراد کو وائس چانسلر کے طور پر مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر ممتا حکومت کی بھیجی گئی فہرست میں سے 6 کو وی سی کے طور پر مقرر کریں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 10:42 AM IST

کولکاتا:اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی،چانسلر کی طرف سے پیش ہوئےسپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ انہوںنے ممتا بنرجی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی فہرست میں سے چھ ناموں کو منظوری دی ہے۔حکمراں ترنمول کانگریس کی انتظامیہ کا بوس کے ساتھ اس بات پر جھگڑا ہے کہ ریاست کی یونیورسٹیوں کو کیسے چلایا جائے۔جسٹس سوریہ کانت اور کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ نے کہاکہ ان چھ کو فوری طور پر تعینات کیا جائے۔

ریاستی حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ موزوں امیدواروں کی تازہ فہرست چانسلر کے دفتر کو بھیجے، جو ان میں سے کچھ اور وائس چانسلروں کی تقرری کا فیصلہ کیا جاسکے۔گورنر اور حکومت کے درمیان جاری کشمکش کے خوشگوار حل کی امید کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ وہ بقیہ سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے طور پر تقرری کے لیے امیدواروں کی مختصر فہرست کے لیے بعد میں ایک سرچ کمیٹی قائم کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے گورنر، ریاستی حکومت اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) سے کہا تھا کہ وہ ایک سرچ کم سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کے لیے تین سے پانچ نام تجویز کریں جو وی سی کے طور پر تقرری کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کرے گی۔

شروع می، اٹارنی جنرل نے بنچ کو بتایا کہ چانسلر نے ریاستی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی فہرست میں سے وی سی کے طور پر تقرری کے لیے چھ ناموں کو منظوری دی ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک سنگھوی کے اس عرضی کی سختی سے مخالفت کی کہ گورنر جان بوجھ کر ریاستی اسمبلی کے پاس یونیورسٹیوں سے متعلق بل پر رضامندی نہیں دے رہے ہیں۔مغربی بنگال اسمبلی نے ایک ترمیمی بل منظور کیا تھا جس کے تحت سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم کردہ سرچ کمیٹی میں اراکین کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کردی گئی تھی۔

بی جے پی نے مغربی بنگال یونیورسٹی لاز (ترمیمی) بل 2023 کی مخالفت کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ نئی سرچ کمیٹی وائس چانسلروں کی تقرری پر حکمران جماعت کے کنٹرول کو مزید بڑھا دے گی۔ اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر ریاستی حکومت کے عدم تعاون کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ چیزیں واضح ہیں۔بنچ نے اب عرضی کی سماعت 30 اپریل کو مقرر کی ہے۔

قبل ازیں، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے کہا تھا کہ وہ مغربی بنگال کی کئی سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خوش اسلوبی سے تقرری کے لیے اپنے اچھے دفاتر کا استعمال کریں، اس بات پر ریاستی حکومت اور گورنر کے درمیان تلخ کشمکش کے بعد ریاست کی یونیورسٹیوں کو کس طرح کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ صرف نامور افراد کو وائس چانسلر کے طور پر مقرر کیا جانا چاہئے اور اے جی سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرے۔سینئر ترین سرکاری لاء افسر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس صورتحال کے تدارک کے لیے پہل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024

سپریم کورٹ کلکتہ ہائی کورٹ کے 28 جون 2023 کے حکم کے خلاف مغربی بنگال حکومت کی اپیل کی سماعت کر رہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مغربی بنگال کے گورنر کی طرف سے 11 ریاستوں میں عبوری وائس چانسلرز کی تقرری کے جاری کردہ احکامات میں کوئی غیر قانونی نہیں ہے۔وہ یونیورسٹی کے انتظامات کو چلاسکتے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں سپریم کورٹ نے نئے مقرر کردہ عبوری وائس چانسلروں کی تنخواہوں پر روک لگا دی تھی اور گورنر سے کہا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کافی کے ایک کپ پربیٹھیں تاکہ وائس چانسلروں کی تقرری پر تعطل کو حل کیا جا سکے۔یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.