ETV Bharat / state

سپریم کورٹ نے بیبھو کمار کے وکیل سے پوچھا کیا ایسے غنڈے کو وزیراعلیٰ کے گھر میں کام کرنا چاہیے؟ - Swati Maliwal Assault Case In SC - SWATI MALIWAL ASSAULT CASE IN SC

سپریم کورٹ نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے معاون ویبھو کمار کی درخواست ضمانت پر دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ بیبھو کمار کو مئی میں کیجریوال کے گھر کے اندر مارپیٹ کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ویبھو کمار کے وکیل کا الزام ہے کہ عاپ ایم پی سواتی مالیوال نے پہلے ان کے موکل پر حملہ کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے بیبھو کمار کے وکیل سے پوچھا کیا ایسے غنڈے کو وزیراعلیٰ کے گھر میں کام کرنا چاہیے؟
سپریم کورٹ نے بیبھو کمار کے وکیل سے پوچھا کیا ایسے غنڈے کو وزیراعلیٰ کے گھر میں کام کرنا چاہیے؟ (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 2:33 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے معاون بیبھو کمار کے معاملے کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے ریاستی حکومت کی سخت سرزنش کی۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا ایسے غنڈے کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کام کرنا چاہیے؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال کے شروع میں عاپ ایم پی سواتی مالیوال نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر اپنے ساتھ مار پیٹ کا الزام عائد تھا۔ حالانکہ ویبھو کمار کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ پہلے سواتی مالیال نے ان کے موکل پر حملہ کیا تھا۔

جسٹس سوریہ کانت، دیپانکر دتہ اور اجول بھویان کی بنچ نے کمار کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے بدھ تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی سے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ درج واقعہ کی تفصیلات سے عدالت حیران ہے۔

کمار نے دہلی ہائی کورٹ کے 12 جولائی کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں انہیں اس کیس میں ضمانت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ان کی تحویل کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی عرضی پر دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

بنچ نے سنگھوی سے پوچھا کہ کیا وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرائیویٹ بنگلہ ہے؟ کیا ایسے غنڈے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کام کریں؟ سنگھوی نے کہا کہ سواتی مالیوال کو لگنے والی چوٹیں سنگین نہیں ہیں اور اس معاملے میں ایف آئی آر واقعہ کے تین دن بعد 13 مئی کو درج کی گئی تھی۔

اپنے تیکھے ریمارکس میں بنچ نے سنگھوی سے یہ بھی پوچھا کہ عاپ کے راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے حملے کے واقعہ کے دوران پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے کیا اشارہ دیا؟ بنچ نے کہا کہ ہم روزانہ ٹھیکیدار قاتلوں اور ڈاکوؤں کو ضمانت دیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ واقعہ کس قسم کا ہوا؟ بنچ نے کہا کہ جس طرح سے یہ واقعہ ہوا اس سے وہ پریشان ہے۔ بنچ نے کہا کہ وبھو کمار ایسا برتاؤ کیا جیسے کوئی 'غنڈہ' وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس گیا ہو۔

مزید پڑھیں:کوٹہ کے اندر کوٹہ کو سپریم کورٹ کی منظوری، عدالت نے 2004 کے فیصلے کو پلٹا

بنچ نے اپنے تیکھے تبصرے میں کہا کہ ہم حیران ہیں؟ کیا یہ ایک نوجوان عورت سے نمٹنے کا طریقہ ہے؟ لڑکی کی جسمانی حالت بتانے کے بعد بھی مارا پیٹا گیا

ویبھبو کمار نے دہلی ہائی کورٹ کے 12 جولائی کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں انہیں اس کیس میں ضمانت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ان کی تحویل کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ سنگھوی نے بنچ کو بتایا کہ کمار کیجریوال کے سیاسی سکریٹری ہیں اور گزشتہ 75 دنوں سے عدالتی حراست میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.