گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ میں تین فروری کو سنی دعوت اسلامی کا عظیم الشان 30 واں سالانہ دو روزہ سنی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
اس موقع پر حافظ سید اظہر علی سنی دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ کے ذمہ دار نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سنی دعوت اسلامی کا عظیم الشان 30 واں سالانہ دو روزہ سنی اجتماع ہونے جارہا ہے۔ بروز ہفتہ 3 فروری 2024 خواتین کے لئے بعد نماز ظہر سے 9 بجے شب اور مرد حضرات کے لئے 4 فروری 2024 بروز اتوار صبح 10 سے رات 10بجے تک بمقام وادی بندہ نواز روبرو حضرت پیر بنگالی درگاہ رنگ روڈ میں منعقد ہوا۔
اس اجتماع میں گلبرگہ ،بیدار ،یادگیری ،رائچور، حیدرآباد تلنگانہ ،مہاراشٹرا سے عوام شرکت کریں گے ۔اس میں اجتماع میں ایک لاکھ قریب عوام شرکت کرنے کا امکان ہے۔ اس دوران جشن دستار بندی حفظ وعالمیت دار العلوم رضا مصطفے ،جشن رداپوشی عالمیت وفضیلت مددسہ فیض مصطفے للبنات گلبرگہ رہےگا۔
یہ بھی پڑھیں:آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے ایک وسیع عوامی بیداری کانفرنس
اس دوران عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے قومی صدر مولانا شاکر علی نوری ،اور دیگر علماء اکرام ،نعت خواں شرکت کرینگے ۔اس دوران حالات حاضرہ کے متعلق اور نوجوان کو نشلی چیزوں سے دور رہنے کے متعلق اصلاحی تقریری کی جائے گی۔اس دوران اجتماع اخری وقت اجتماعی دُعا کا اہتمام کیا جائے گا ۔اس موقع پر تمام حضرت اس اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی گزارش کی گئی ۔