ETV Bharat / state

میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی حلقہ کے لیے ایس پی کی جانب سے سنیتا ورما کے نام پر مہر - Lok Sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

SP Candidate In Meerut سماجوادی پارٹی نے تیسری مرتبہ میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی حلقے کے لیے نئے امیدوار کے اعلان کے ساتھ ہی آج نامزدگی کے آخری دن سابق مئیر میرٹھ سنیتا ورما نے اپنا پرچہ نامزدگی درج کرایا۔

میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی حلقہ کے لیے سماجوادی پارٹی کی جانب سے سنیتا ورما کے نام پر مہر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 12:39 PM IST

میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی حلقہ کے لیے ایس پی کی جانب سے سنیتا ورما کے نام پر مہر

میڑٹھ: پارلیمانی انتخابات 2024 کی دوسرے مرحلے میں آج میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی حلقہ کے لیے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر سنیتا ورما نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ واضح رہے کہ سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے سماجوادی پارٹی نے پہلے بھانو پرتاپ سنگھ کو امیدوار بنایا تھا، اس کے بعد سردھنہ سے اسمبلی رکن اتل پردھان کے نام سے گزشتہ روز پرچہ نامزدگی درج کرائی گئی مگر آج ایک بار پھر سے ٹکٹ میں بدلاؤ کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے امیدوار کو بدل دیا ہے۔

اب میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کی امیدوار سنیتا ورما کے نام کو فائنل کرتے ہوئے انہوں نے آج نامزدگی کے آخری دن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقعے پر سماجوادی پارٹی میرٹھ کے تمام لیڈران موجود رہے۔ شہر اسمبلی رکن رفیق انصاری اور سابق وزیر شاہد منظور کے بیٹے نوازش کے علاوہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے تمام لیڈران موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی ایکسائز پالیسی کیس: کے کویتا کی ضمانت عرضی پر عدالت کا فیصلہ محفوظ - EXCISE POLICY CASE

اس دوران سنیتا ورما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مئیر رہتے ہوئے بہت سے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ انہی کی بنیاد پر وہ ایک بار پھر سے میرٹھ کی عوام سے ووٹ مانگ رہی ہیں۔ وہ میرٹھ میں تمام رکے ہوئے کاموں کو پورا کریں گی اور شہر میں امن اور بھائی چارے کا ماحول قائم کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.