ETV Bharat / state

صوفی انور حسین شیخ کو گجرات اسٹیٹ وقف ٹریبونل کا تیسرا جوڈیشل ممبر مقرر کیا گیا - Gujarat High Court

Gujarat State Waqf Tribunal۔ گجرات حکومت نے گجرات ہائی کورٹ کے نامور وکیل اور صوفی اسکالر صوفی انور حسین شیخ کو گجرات اسٹیٹ وقف ٹریبونل کا تیسرا جوڈیشل ممبر مقرر کیا۔

Sufi Anwar Hussain Shaikh has been appointed as the third judicial member of the Gujarat State Waqf Tribunal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 5:31 PM IST

احمد آباد: احمد آباد میں رہنے والے صوفی انور حسین، قانون اور مسلم مذہب کا وسیع علم رکھنے والے معروف صوفی اسکالر اور گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور وقف قانون کے ماہر ہیں ایسے میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال گجرات اسٹیٹ وقف ٹریبونل کو دوبارہ تشکیل دی گئی ہے گجرات حکومت نے یہ ذمہ داری صوفی انور حسین شیخ کو سونپی ہے اور صوفی انور حسین شیخ گجرات وقف ٹریبونل کے تیسرے جوڈیشل ممبر مقرر کیے گئے ہیں انور حسین شیخ کو وقف کے معاملات کی سماعت کے لیے تشکیل کردہ گجرات اسٹیٹ وقف ٹریبونل میں ایک بہت اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ گجرات ہائی کورٹ میں دائر پی آئی ایل میں نامور عدالت کے حکم کے بعد گجرات حکومت نے 26 فروری سے پہلے وقف ٹریبونل کے اراکین کی تقرری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

گجرات وقف بورڈ کے انتخابات مستقبل قریب میں ہوں گے یا نہیں؟

اس تعلق سے صوفی انور حسین شیخ نے بتایا کہ گجرات اسٹیٹ وقف قانون 1995 میں تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2014 میں مرکزی حکومت نے وقف قانون میں بنیادی تبدیلیاں کی اور گجرات اسٹیٹ وقف ٹریبونل وجود میں آیا۔ لیکن اس کے قوانین میں کوئی تبدیلی قانونی کام، وقف بورڈ اور ٹریبونلز کے نظم و نسق پر کوئی اثر نہیں کر رہا تھا۔ جس کے لیے صوفی انور حسین شیخ کی جانب سے ریاستی حکومت کے محکمہ قانون کو نئے پالیسی رولز متعارف کرائے گئے اور اس کے فوری اثر سے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے گجرات وقف رول 2023 بنایا گیا ہے اور اس کو گزیٹ بھی شائع کیا گیا۔ رولز بنانے کے بعد حال ہی میں میں نے وقف ایکٹ 2023 کے نام سے ایک تازہ ترین کتاب بھی شائع کی ہے۔ اور میں یہ ذمہ داری کافی سنجیدگی سے نبھاؤں گا۔

گزشتہ دیڑھ سال سے بس ٹریبونل کا کام شروع ہوا تھا اور گجرات میں وقف کے مسائل و کیسز بھی پینڈنگ تھے۔ ایسے میں صوفی انور حسین جو قانون کے بارے میں علم اور جانکاری رکھتے ہیں، انہیں وقف ٹریبونل کا تیسرا جوڈیشل جج مقرر کیا گیا ہے۔ جس سے اب امید کی جا رہی ہے کہ وقف کا کام آسانی سے ہو جائے گا اور وقف کے مسائل بھی کم ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.