ETV Bharat / state

دہلی میں بجلی، پانی اور بس سفری سبسڈی جاری رہے گی: سکسینہ - Subsidies on power to stay - SUBSIDIES ON POWER TO STAY

Subsidies on power, water, bus fare to stay گورنر ہاؤس کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکسینہ نے ایک خاص پارٹی کے ارکان اور حکومتی وزراء کی طرف سے جان بوجھ کر دیے جانے والے جھوٹے اور گمراہ کن بیانات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 13, 2024, 9:35 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ غریبوں کے لیے دستیاب کسی بھی قسم کی سبسڈی اسکیموں کو روکا نہیں جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی مفادات کی وجہ سے کئے جانے والے بیانات اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ گورنر ہاؤس کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر سکسینہ نے ایک خاص پارٹی کے ارکان اور حکومتی وزراء کی طرف سے جان بوجھ کر دیے جانے والے جھوٹے اور گمراہ کن بیانات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ان بیانات میں یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد دہلی حکومت کی مفت بجلی، پانی اور خواتین کے لیے مفت بس سفر سے متعلق اسکیموں کو روک دیا جائے گا۔ ان من گھڑت افواہوں میں یہ کہا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر ان اسکیموں کو روکیں گے۔

ان کو دیکھتے ہوئے مسٹر سکسینہ نے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ غریبوں کو فائدہ پہنچانے والی کسی بھی قسم کی سبسڈی اسکیموں کو بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی مفادات کی وجہ سے کئے جانے والے بیانات اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ ان اسکیموں کے لیے رقم کسی فرد یا سیاسی پارٹی کے اکاؤنٹ سے نہیں آتی ہے، بلکہ ان کے اخراجات دہلی کے کنسولیڈیٹیڈ فنڈ سے برداشت کیے جاتے ہیں۔ کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں پیسہ دہلی حکومت کو ٹیکس ادا کرنے والے لوگوں سے آتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ مندرجہ بالا سبسڈی اسکیمیں حکومت کی ہیں اور یہ نہ تو کسی بھی عہدے پر فائز شخص کے ذریعہ چلائی جاتی ہیں اور نہ ہی اس پر انحصار کرتی ہیں، اس لیے کسی بھی شخص کے جیل میں ہونے کی صورت میں اسکیم کے متاثر ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.