ETV Bharat / state

گلبرگہ میں طلبا اور مختلف تنظیموں کا احتجاج - Demonstration In Gulbarga - DEMONSTRATION IN GULBARGA

گلبرگہ میں واقع میں ڈیژنل ہیڈ کوارٹر کے سامنے طلبا اورکلیان کرناٹک سنگھرش سمیتی سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریزوریشن کو ختم کرنے کے لیے دفعہ 371 مخالف طاقتیں سازش میں مصروف ہیں۔

گلبرگہ میں طلبا اور مختلف تنظیموں کا احتجاج
گلبرگہ میں طلبا اور مختلف تنظیموں کا احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 1:41 PM IST

گلبرگہ میں طلبا اور مختلف تنظیموں کا احتجاج (etv bharat)

گلبرگہ: مظاہرین کا کہنا ہے کہ کلیان کرناٹک کو حاصل 371 جے کی برخواست کر نے کی سازش کی جارہی ہے۔اس موقع پر کانگریس کے لیڈر اسد علی انصاری نے کہا گلبرگہ ،بیدار،رایچور ،یادگر،بلاری،کوپل ،حلقہ حیدر آباد کرناٹک میں آتے ہیں ۔ اس حلقے کی ترقی کے لئے ڈاکٹر ملکارجن کھرگے نے 371 جے کے تحت خصوصی ریزرویشن کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہاکہ اس کے ذریعہ طلباو طالبات کے لئے سرکاری دفتروں میں بحالی کی راہ مزید ہموار ہو سکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے اس سے کافی مدد ہوئی ہے ۔ کیوں یہ حلقہ کرناٹک میں سب سے اہم علاقہ مانا جاتا ہے ۔ آج 371 جے کی بدولت یہاں کے طلبہ ترقی کر رہے ہیں۔مگر بنگلورو میں کچھ دستور مخالف مفاد پرست عناصر، یہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کلیان کرناٹک(سابقہ نام حیدر آباد کرناٹک) کو دستور ہند کی ترمیمی دفعہ 371 J کے تحت خصوصی مراعات و درجہ دی گئیں۔اس سے کرناٹک کے 24 اضلاع کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔لیکن چند اس کے خلاف سازش میں مصروف ہیں۔ان ہی لوگوں کے خلاف آج احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور پولیس نے اسرائیل مخالف احتجاج کو رکوادیا، متعدد فلسطینی حامی حراست میں

تعلیمی اداروں کے سربراہان اس عظیم جدوجہد کے روحِ رواں رہے جس میں قابلِ ذکر حیدرآباد کرناٹک ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر مسٹر ششیل جی نموشی، شرن بسویشور ودیا وردھک سنگھ کے سکریٹری مسٹر بسوراج دیش مکھ، القمر کالج آف نرسنگ کے کارگزار صدر جناب اسد علی انصاری، کرناٹک پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری شانتاپا سورن اور چندر شیکھر شیلا ونتھ کے بشمول کئی تعلیمی اداروں کے نمائندے موجود تھے۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.