ETV Bharat / state

گیا: عید کی خوشیوں میں خلل ڈالنے والوں پر پولیس کی ہوگی سخت کارروائی - Eid Ul Fitr in Gaya - EID UL FITR IN GAYA

Strict police action against who disturb the joy of Eid: ضلع گیا کی پولیس انتظامیہ نے انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عید کی خوشیوں میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Strict action will be taken by the police against those who disturb the joy of Eid in Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 11:33 AM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں عید، رام نومی اور پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سبھی تھانوں کے پولیس جوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے کہ وہ کس طرح سے تہواروں اور الیکشن کو پرامن ماحول میں اختتام کرائیں گے۔ ناخوشگوار واقعات پیش آنے کے بعد وہ کس طرح سے حالات کو کنٹرول میں کریں گے۔ اس سلسلہ میں افسران کی طرف سے جانکاری دی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر سبھی تھانوں میں یہ کارروائی ہورہی ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر بودھ گیا سمیت دیگر پولیس تھانوں میں پولس انسپکٹر دھننجے کمار کے ذریعہ اس ضمن میں ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی

اس موقع پر انسپکٹر دھننجے نے بتایا کہ اس سیشن میں آنے والے تہواروں اور لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر امن و امان کو مضبوط بنانے کے لیے تربیت دی جارہی ہے، بودھ گیا پولیس تھانہ میں موجود تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو لاء اینڈ آرڈر کو منظم ڈھنگ سے رکھنے کے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔ ساتھ ہی نا خوشگوار حالات سے نمٹنے کے اقدامات بھی بتائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کے دوسرے تھانوں میں بھی تربیت دی جارہی ہے تاکہ کہیں پر کوئی معاملہ پیش نہیں آئے۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا پولیس تہوار کے پیش نظر محتاط اور حساس ہے۔ سبھی حساس علاقوں پر پولیس کی خصوصی نگاہ ہے۔ عید کو پرامن ماحول میں اختتام کرایا جائے گا چونکہ الیکشن کا وقت ہے اس وجہ سے نیم فوجی دستوں کی بھی تعیناتی ہے اور اُنہیں بھی عید کے موقع پر تعینات کیا جائے گا۔ تھانہ سطح پر تربیت کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگس بھی ہوئی ہیں اور سبھی سے پرامن ماحول میں عید الفطر منائی جائے اس کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ انجام دیتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی یقینی طور پر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.