ETV Bharat / state

کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 24 چوری شدہ موبائل سمیت ایک ملزم گرفتار - Police Action - POLICE ACTION

مالیگاوں میں پولیس نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران مسروقہ موبائل فونز کو برآمد کرلیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک موبائل شو روم سے تقریبا پانچ لاکھ روپے کی مالیت کے 37 قیمتی موبائل فونز چرا لیے گئے تھے۔

کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 24 چوری شدہ موبائل سمیت ایک ملزم گرفتار
کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 24 چوری شدہ موبائل سمیت ایک ملزم گرفتار (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 1:31 PM IST

کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 24 چوری شدہ موبائل سمیت ایک ملزم گرفتار (etv bharat)

مالیگاؤں: مالیگاؤں کیمپ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایکاتماتا چوک میں واقع ایس ایس موبائل شاپ سے نامعلوم چوروں نے 17 جولائی کی رات کو موبائل شو روم کے بند شٹر توڑ کر تقریباً 4 لاکھ 82 ہزار 889 روپے مالیت کے 37 مہنگے موبائل فون چوری کر کے فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں دکان کے مالک اکشے اشوک اوستوال ساکن مالیگاؤں نے کیمپ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناسک دیہی ضلع کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں شہر اور دیہی علاقوں میں گھر میں چوری، موٹر سائیکل چوری، موبائل فون کی چوری اور دیگر چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکرم دیشمانے کے حکم پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گنجال کی نگرانی میں مالیگاؤں کیمپ پولیس اسٹیشن اور لوکل کرائم برانچ کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔

لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے مذکورہ جرم کی تفتيش شروع کرتے ہوئے ملزم محمد ساجد سلیم (17 سالہ) اور اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی، تب انہیں نے جرم کا ارتکاب کیا۔ اس کے بعد پولیس نے مالیگاؤں خلیل ہائی اسکول کے سامنے گولڈن نگر سے 37 چوری شدہ موبائل میں سے 2,90,424 روپے مالیت کے کل 24 موبائل برآمد کیے اور ملزم ندیم احمد انیس احمد (19 سالہ)، حفیظ الرحمن عتیق احمد(30 سالہ)، ملک عنبر اقبال احمد(26 سالہ) کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 173/24 تعزیرات ہند کی دفعہ331 (4)، 305 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاورلوم صنعت آگے بڑھے گی تو مہاراشٹر آگے بڑھے گا، رکن اسمبلی رئیس شیخ

انہوں نے شہریان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی رہائش گاہ اور دکانوں کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصیب کرے تاکہ اس طرح کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.