پونہ: کسی بھی شخص کی کامیابی کے پیچھے اس کے اساتذہ کی تربیت کارفرما ہوتی ہے۔ اساتذہ انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کسی بچے یا نوجوان کی زندگی استاد کے بغیر ایسی ہی ہے جیسے ماں کے بغیر گھر ہوتا ہے۔ ایک نوخیز بچے سے لے کر عمر کے آخری پڑاو تک انسان کا ہر عمل اس کی حاصل کردہ تعلیم و تربیت کا عکس ہوتی ہے جسے وہ اپنے استاد سے حاصل کرتا ہے۔ استاد، وہ پھول ہے جس کی خوشبو سے طلبہ کی زندگی مہک اٹھتی ہے۔ استاد وہ چراغ ہے جس کی روشنی میں بچہ زندگی کی تاریکیوں میں حوصلے کی راہ پا لیتا ہے، ٹیچر وہ سیڑھی ہے جس کے ذریعے بچہ کامیابی کی بلندی پر چڑھتا ہے، گویا استاد کی اہمیت سے انکار کرنا ناممکن ہے۔
استاتذہ انہیں کاوشوں کو سراہنے کا کام کرتا ہے کولہاپور کے جے سنگھ پور کا اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن۔ اس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال ایم جی پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ سے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے اساتذہ کو نوازہ جاتا ہے، جنہوں نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دی ہے۔
ایوارڈ سلیکشن کمیٹی اساتذہ کے تدریسی کارہائے نمایاں، سماجی کام، ادبی کام، مختلف مقابلوں میں کامیابی اور تعمیری تخلیقی سرگرمیاں وغیرہ قابل ذکر کاموں کا جائزہ لیتی ہے اور شفاف طریقے سے ملک بھر سے اساتذہ کا انتخاب کرتی ہے۔
امسال ایسوسی ایشن نے ایم جی پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ کے لیے قریشی شیخ سلطان صلاح الدین شہاب الدین کا انتخاب کیا ہے۔ قریشی شیخ سلطان صلاح الدین مہاراشٹر کے لونی کالبھور ، تعلقہ حویلی ضلع پونے کے ایک ضلع پریشد اردو اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایک فعال گریجویٹ ٹیچر کی حیثیت سے گزشتہ 19 سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انھیں سال 2024 کے ایم جی پٹیل نیشنل آئیڈل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ قریشی شیخ سلطان صلاح الدین کو 14ستمبر 2024 کو جے سنگھ پور میں ایک شاندار تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازہ جائے گا۔ تنظیم کے صدر ڈاکٹر اختر حسین پٹیل کے مطابق ایوارڈ تقریب میں چھترپتی شاہو مہاراج دوم (ایم پی لوک سبھا حلقہ ہاٹکنگلے، کولہاپور)، حسن مشرف (رکن کابینہ مہاراشٹر اسٹیٹ) اور دیگر معززین کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: