ETV Bharat / state

دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس، عآپ کا احتجاج - aap protest - AAP PROTEST

قومی دار الحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال کی گرفتاری کے خلاف لگاتار احتجاج جاری ہے۔

aap protest
aap protest
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 2:16 PM IST

نئی دہلی: دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج منعقد ہوا۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو حکمراں پارٹی کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ ایوان کی کارروائی دو بار 15 منٹ کے لیے ملتوی کرنی پڑی جس کے بعد 12 بجے ایوان کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اس کے بعد بھی حکمراں پارٹی کے اراکین اسمبلی کا مظاہرہ جاری رہا۔ جس کے باعث اسمبلی اسپیکر رامنیواس گوئل نے ایوان کی کارروائی یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔

اس سے پہلے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے عآپ کے اراکین اسمبلی پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا 'میں بھی کیجریوال'۔ تمام اراکین اسمبلی نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔ نعرے لگائے اور مرکزی حکومت پر تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے سنگین الزامات عائد کیے۔

عآپ ممبر اسمبلی پروین کمار لوہے کی زنجیروں سے بندھ کر اسمبلی پہنچے تھے۔ اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی نے وزارتی احاطے میں بی جے پی اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آمریت نہیں چلے گی۔ اس کے بعد وہ سبھی گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے بیٹھ گئے اور کچھ دیر تک مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے میں شریک دہلی حکومت کے سابق وزیر راجندر گوتم نے کہا کہ ای ڈی مرکزی حکومت کا ہتھیار ہے۔ اسے صرف مخالفین کی آواز دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرول بانڈ پر جو فہرست سامنے آئی ہے اس میں 41 کمپنیاں ہیں جن کے خلاف ای ڈی نے کارروائی کی ہے۔ جب انہوں نے بی جے پی کو کروڑوں روپے کا عطیہ دیا تو ان کمپنیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں کس طرح ہتھیار کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ادھر عام آدمی پارٹی کے نریلا ایم ایل اے شرد چوہان نے کہا کہ ہمارا احتجاج وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت کی آمریت کے خلاف نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک اور اب پوری دنیا میں چرچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس پہلے سے طے شدہ تھا۔ اس سیشن میں اراکین اسمبلی نے دہلی کی بگڑتی ہوئی صحت خدمات پر سوالات اٹھائے تھے، تب وزیر صحت سورو بھردواج نے چیف سکریٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ اس رپورٹ پر آج اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں بحث کی جانے تھی تاہم یہ اجلاس یکم اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.