مرادآباد: درگاہ سلطان صاحب کے سجادہ نشین سید نعیم چشتی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسلمان بالخصوص فلسطین کی عوام بہت مشکل میں ہیں۔ وہ بہت پریشان ہیں۔ معصوم فلسطینی بچے اور حاملہ خواتین پر ظالم اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے۔ نہتے فلسطینیوں کو جس طرح سے مارا جاتا ہے، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے لئے دعا ہی کر سکتے ہیں۔ اللہ سے ان کے لئے دعا مانگ رہے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی مشکل میں ہیں۔ اسرائیل بربریت کی انتہا پر پہنچ چکا ہے اور نسل کشی پر آمادہ ہے۔ ظالم کے خاتمے کے لیے دعا مانگی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے فلسطینی بھائی، بہن اور معصوم بچے بھوک، پیاس سے تڑپ تڑپ کر ہلاک ہو رہے ہیں۔ دنیا کے لیے اس سے زیادہ شرم کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ ’تہذیب کی توہین ہے‘، چین کا اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان
مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن شریف رمضان المبارک کے مہینے میں نازل ہوا، قرآن شریف پڑھنا، عبادت کرنا، قرآن شریف واحد کتاب ہے جو اللہ کی طرف سے دنیا میں بھیجی گئی۔ کتاب اللہ پوری دنیا کے لیے رہنمائی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ درگاہ سلطان صاحب میں بعد نماز تراویح خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی۔