ETV Bharat / state

پھلوں کے بیج سے کھلونے بنانے والے محمد حسین سے خاص بات چیت - makes toys from fruit seeds

Special conversation with Muhammed Hussain, who makes toys from fruit seeds ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم نے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتہ محمد حسین سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ 5 برسوں سے پھلوں کے بیج گھٹلی اور شاخوں سے ٹوٹے ہوئے پتوں کے ذریعے کھلونے تیار کرتے ہیں-

پھلوں کے بھیجو سے کھلونے بنانے والے محمد حسین سے خاص بات چیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 6:44 PM IST

پھلوں کے بیج سے کھلونے بنانے والے محمد حسین سے خاص بات چیت

گیا: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے رہنے والے محمد حسین کو پھلوں کے بیج سے کھلونے بنانے کے ان کے ہنر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں سے سرفراز کیا گیا ہے۔ محمد حسین ان 19 بچوں میں سے ایک ہیں جنہیں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار اوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ محمد حسین ریاست بہار سے اکلوتے شخص ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے انہیں فن اور ثقافت کے میدان میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم نے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتہ محمد حسین سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ 5 برسوں سے پھلوں کے بیج گھٹلی اور شاخوں سے ٹوٹے ہوئے پتوں کے ذریعے کھلونے تیار کرتے ہیں جسے محمد حسین سودیسی کھلونے کا نام دیا اس کھلونے سے کسی بھی طرح کی ماحولیاتی آلودگی نہیں ہوتی بلکہ یہ ماحول دوست کھلونے ہوتے ہیں بچے اگر ان کھلونوں کو کہیں بھی چھوڑ دیں تو یہ مٹی میں مل جاتے ہیں۔

محمد حسین نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جہاں یہ سب شوق کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے آغاز میں ان کے والدین بھی انہیں یہ سب سیکھنے سے زیادہ خوش نہیں تھے اور وہ چاہتے تھے کہ محمد حسین تعلیم پر دھیان دیں اور ایک بڑے آدمی بنے لیکن محمد حسین کو کھلونے بنانا پسند تھا انہوں نے اپنے اس شوق کو اتنی شدت سے مکمل کیا کہ انہیں ریاستی اور قومی ایوارڈز سے سرفراز کیا جانے لگا۔ جسے دیکھنے کے بعد ان کے والدین بھی ان کے اس شوق میں ان کی مدد کرنے لگے۔

محمد حسین بتاتے ہیں انہیں ویسٹ مٹیرئل کے استعمال سے کھلونے بنانے کی تربیت بہار میں کلکاری نامی تنظیم کے اساتذہ سے ملی اب انہیں وہاں سے تربیت حاصل کرتے ہوئے 5 برس گزر چکے ہیں اب وہ چاہتے ہیں کہ آگے بھی کھلونے بنانے سے متعلق کورسز کروں اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں۔ واضح رہے کہ ہر سال یہ ایوارڈ ان بچوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیل، سماجی خدمت، سائنس، ٹیکنالوجی، ماحولیات، فن ثقافت اور اختراع کے شعبوں میں قابل ستائش کام کیا ہو رواں برس ان سبھی بچوں کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.