سنبھل:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے مختلف پارلیمانی حلقوں میںلوک سبھا انتخابات 2024میں تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اتر پردیش کے سمبھل پارلیمانی حلقہ سے سماج وادی کے امیدوار ضیاء الرحمن برق نے پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔
اس موقع پر ضیاء الرحمن برق نے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ یہاں رام پور بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اگر یہاں ہمارے کارکنان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔کارکنان کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ہراساں کرنے کی وجہ سے ان کی تشہیری مہم متاثر ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم انتخانی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ اس لیے ہمارے کارکنان کا استحصال نہ کیا جائے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی اپیل کی کہ جن علاقوں میں ان کی پارٹی کے کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا ہے وہاں کے تھانہ انچارجوں کا تبادلہ کیا جائے اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف و مختار کی موت پر یوگی حکومت کو بنایا نشانہ - ST Hasan attacked on Yogi Govt
ان کا مزید کہاکہ ایک طرف الیکشن کمیشن زیادہ سے زیادہ ووٹنگ فیصد چاہتا ہے اور اس کے لئے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔لیکن تھانہ انچارج انتخابات کو متاثر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔