ETV Bharat / state

جینت چودھری جلد ہی 'گٹھ بندھن' میں واپسی کریں گے: اقرا حسن - سماج وادی پارٹی رہنما اقرا حسن

Iqra Hassan Reaction شاملی کے کیرانہ سے سماج وادی کی رہنما اقرا حسن نے کہا کہ ہم نے بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے مشن پر جینت چودھری کے ساتھ کئی برسوں تک کام کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے پرانے اتحاد (کانگریس- ایس پی گٹھبندھن) میں واپس آجائیں گے۔

سماج وادی پارٹی امیدوار اقرا حسن نے جینت چودھری جلد ہی گھر واپسی کریں گے:اقرا حسن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 12:31 PM IST

Updated : Feb 23, 2024, 4:25 PM IST

جینت چودھری جلد ہی 'گٹھ بندھن' میں واپسی کریں گے: اقرا حسن

مظفرنگر: اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی مبذول کرانے کی کوشش تیز کردی ہے۔ اسی درمیان شاملی کے کیرانہ سے سماج وادی کی رہنما اقرا حسن نے کہا کہ جینت چودھری یا پھر کوئی اور بی جے پی میں شامل ہوتا ہے تو اس کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے مشن پر کئی برسوں تک ہم نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے پرانے اتحاد (کانگریس اور ایس پی کے ساتھ) میں واپس آجائیں گے۔ اس کے لئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس ایس پی معاہدے کے بعد راہل اکھلیش آگرہ سے انڈیا اتحاد کی انتخابی مہم شروع کریں گے

انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ماحول چل رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ چودھری صاحب مناسب فیصلہ لیں گے۔ کسانوں کے حق میں گھر واپس آئیں گے۔ انہوں نے بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے لئے زمینی سطح پر کام کیا تھا۔ اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔ ہم نے مسلسل دونوں برادریوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ عام لوگوں کو یہ بھی بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی سے انہیں کتنا نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کی پالیسی سے عام لوگوں کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہوا ہے۔ اس بنیاد پر لوک سبھا انتخابات 2024 میں عوام سماج وادی پارٹی حمایت کریں گے۔

Last Updated : Feb 23, 2024, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.