میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں پارلیمانی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی سیٹ کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ اسی کے تحت میرٹھ ضلع کلکٹریٹ میں پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بی جے پی کی جانب سے رامائن میں رام کا کردار ادا کرنے والے ارون گوئل نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ آج سماجوادی پارٹی کی جانب سے اتل پردھان اور بی ایس پی کی جانب سے دیورت تیاگی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع سماجوادی پارٹی کے امیدوار اتل پردھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوک سبھا انتخابات 2024 ملک کے آئین کو بچانے والا الیکشن ہے جس میں سبھی سماج کے لوگوں کا ان کو ساتھ مل رہا ہے۔ کیونکہ ملک میں جس طرح سے موجودہ حکومت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اس کو دیکھ کر کہا جا سکتا یہ سرکار ملک کے دستور کو ختم کرکے ڈکٹیٹر شپ لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024
انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ان کے منصوبے کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ وہیں بی ایس پی امیدوار دیورت تیاگی نے کہا کہ ملک میں نفرت کا ماحول بنا کر بی جے پی پھر سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔میرٹھ میں ان کا جو امیدوار ہے وہ صرف ایک اداکار ہے اس کو رام سے جوڑکر دیکھنا صحیح نہیں ہے