ETV Bharat / state

لکھنو کے ایک چھوٹے دوکاندار جو پانی سے لوگوں کا دل جیت رہے ہیں - selling water at half price

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 10:43 PM IST

Winning hearts of people by selling water at half price لکھنو کے ایک چھوٹے دکاندار نے لوگوں کے چہرہ پر مسکراہٹ بکھیرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں جہاں اکثر دکاندار زیادہ منافع کی غرض سے پینے کے پانی کو زیادہ قیمت میں فروخت کرتے ہیں وہیں حاجی عبدالباسط آدھی قیمت میں پینے کا ٹھنڈا پانی فروخت کرکے لوگوں کا دل جیت رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی حوب واہ واہی ہورہی ہے۔

لکھنو کے ایک چھوٹے دوکاندار جو پانی سے لوگوں کا دل جیت رہے ہیں
لکھنو کے ایک چھوٹے دوکاندار جو پانی سے لوگوں کا دل جیت رہے ہیں (ETV Bharat)

لکھنو: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں گرمی کا قہر جاری ہے۔ رواں برس گرمی نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑا ہے اور 45 ڈگری سیلسیس تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس شدت کی گرمی میں پرانے لکھنو کے اکبری گیٹ پر حاجی عبدالباسط ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں، جہاں پر انہوں نے ایک بینر کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ 20 روپے کا پانی کا بوتل 10 روپے میں، وہیں 10 روپے کا پانی کا بوتل پانچ روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ ان کے اس قدم کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جارہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات جیت کرتے ہوئے حاجی عبدالباسط نے بتایا کی اس قدم سے ان کو کافی سکون مل رہا ہے اور قرب و جوار کے لوگ خوب تعریف کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلا تفریق ملت مذہب لوگ ہماری دکان پر اتے ہیں اور سستے رقم سے پانی خرید کر کے کافی دعائیں دیتے ہیں۔ حاجی عبدالباسط کا کہنا ہے کہ یہ قدم اگرچہ بہت ہی چھوٹا ہے لیکن مجھے جو خوشی محسوس ہو رہی ہے اسے الفاظ میں نہیں بنا بیان کر سکتا حاجی عبدالباسط نے بتایا کہ ان کے تین بیٹے ہیں ایک نے انجینیئر کی تعلیم مکمل کی ہے دوسرا خود کے بزنس کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور تیسرا ریاست گواہ میں ایک ہوٹل میں کام کر رہا ہے اور تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں کوئی بھی مجبوری نہیں ہے اور ارام سے زندگی گزر بسر ہو رہی ہے لیکن میری خواہش یہ ہے کہ ہم اپنے کمائی سے اپنا گھر چلائیں اور اپنا کفن اپنے پیسوں سے ہی بناؤں۔

حاجی عبدالباسط بتایا کہ میری خواہش تھی کہ میں لوگوں کو گرمی میں مفت پانی پلاؤں لیکن یہ زیادہ دنوں پر تک نہ کر پاتا لہذا یہ خیال ایا کہ پانی کی قیمت میں کمی کر دوں تاکہ پیاسے لوگ پانی سے محروم نہ ہوں اور شدت کی گرمی میں پانی کے ذریعے عوام کی خدمت کروں۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروبار سے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا ہے جو بھی منافع ملتا تھا وہ منافع لینا بند کر دیا اور عوام کو بغیر منافع کے ہی پانی فروخت کر رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کوویڈ وبا میں جب طبی اشیاء کی لوگوں کو ضرورت تھی اس وقت لوگوں نے خوب پیسے کمائے اور کئی چیزوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کی جان تک بھی چلی گئی تھی اس وقت مجھے کافی افسوس اور ملال ہوا تھا لہذا یہ تمام خیالات ہمارے ذہن میں بار بار اتے رہے اور اب جب گرمی کا قہر جاری ہے تو ایسے موقع پر ہم نے پانی کی بوتل کو ادھے قیمت پر بیچنے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ کام اور دکاندار کر سکیں اور انسانی خدمت کا جذبہ بڑھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.