ETV Bharat / state

بیدر: چھوٹے کاروبار سے روزگار کے مواقع کی تلاش - Unemployment In Bidar - UNEMPLOYMENT IN BIDAR

Small Scale Industries In Bidar ضلع بیدر میں بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے۔ چھوٹے چھوٹے کاروبار کے ذریعہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو دوسری ریاستوں کا رخ کرنے سے روکا جا سکے۔

بیدر ضلع میں چھوٹی صنعتوں سے روزگار کے موقع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 12:46 PM IST

بیدر ضلع میں چھوٹی صنعتوں سے روزگار کے مواقع کی تلاش

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں بے روزگاری ایک اہم سنگین مسئلہ ہے۔ یہاں کے بیشتر افراد حیدرآباد، بنگلورو اور ممبئی میں روزگار کی تلاش میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ بالخصوص یہاں کے مسلمان معاشی اعتبار سے نہایت پسماندہ ہے۔ متوسطہ طبقے کے مسلمان سیزن کے اعتبار سے اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ان ہی لوگوں میں سے ایک چاند پاشا نام کے مقامی تاجر نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے پلاسٹک سے بنے پھولوں کے گلدستے بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ پہلے وہ تیار شدہ پھولوں کے گلدستے فروخت کرتے تھے لیکن اب حیدرآباد سے پلاسٹک کے پھول اور اس کی پتیاں وہ دیگر ضروری اشیاء خرید کر لا کر وہ خود گلدستے تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کام کے لیے دوسرے کاریگروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس سے انہیں بھی روزگار مل جاتا ہے۔ پھولوں کے گلدستے چونکہ پلاسٹک سے بنائے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے یہ کاروبار زیادہ نہیں چلتا ہے۔ یہ گلدستے گھروں کی سجاوٹ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ پلاسٹ کے پھولوں کو زیادہ نہیں خریدتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ کام دیگر کاروبار کے مقابلے میں کم ہی چلتا ہے۔ حالانکہ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قدرتی پھولوں کے مقابلے پلاسٹ کے گلدستے زیادہ دنوں تک چلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان المبارک میں ضلع بیدرمیں پھلوں کی مانگ میں اضافہ - Dry Fruits Demand High

اس پیشے سے منسلک ایک مقامی خاتون نے کہا کہ وہ پلاسٹک کے گلدستہ بنانے کا کام کرتی ہیں۔ اسی کام سے ان کا گھر چلتا ہے۔ 100 سے200 روپے کا کام ہو جاتا ہے۔ پریشانی ہوتی ہے لیکن اس سے گزر بسر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کاروبار اور چھوٹی صنعتیں قائم کرے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ اس سے بے روزگاری کچھ حد تک کم ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.