ETV Bharat / state

تین سالہ بیٹے کو لےکر چیلا نہر میں کودی تھی کار، 2 سال بعد خودکشی کرنے والے شخص کا اس طرح ملا ڈھانچہ - Car Found With Male Skeleton - CAR FOUND WITH MALE SKELETON

اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ خودکشی کرنے والے شخص کا ڈھانچہ آج پیر 27 مئی کو تقریباً دو سال بعد ملا۔ اس شخص نے تقریباً دو سال قبل اپنے تین سالہ بیٹے کو ساتھ لے کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس کو بیٹے کی لاش تو مل گئی لیکن باپ اور گاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔ اب جاکر اس باپ کی لاش ایک کنکال کی صورت میں ملی ہے۔

skeleton of archit bansal who committed suicide two years ago found in chilla canal rishikesh
تین سالہ بیٹے کو لے کر گاڑی چیلہ نہر میں کودی تھی کار، 2 سال بعد خودکشی کرنے والے شخص کا اس طرح ملا ڈھانچہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 2:37 PM IST

رشی کیش: دو سال قبل اپنی کار سمیت چیلا نہر میں گرنے والے شخص کا کنکال آج مل گیا ہے۔ قبل ازیں پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے لاش ملنے کی امید چھوڑ دی تھی۔ اگرچہ کار میں سوار شخص کے بیٹے کی لاش واقعہ کے کچھ دیر بعد مل گئی تھی تاہم اس شخص اور اس کی گاڑی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ پولس کے مطابق 2 اپریل 2022 کو گنگا نگر رشی کیش کے رہنے والے ارچیت بنسل (32 سال) اپنے تین سال کے بیٹے راگھو بنسل کے ساتھ چیلا شکتی نہر میں کار سمیت ڈوب گئے تھے۔ واقعہ کے بعد راگھو بنسل کی لاش برآمد کر لی گئی تھی، تاہم ارچیت بنسل کافی تلاش کے بعد بھی نہیں مل سکے تھے، جس کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرناٹک میں پولیس کو ریٹائرڈ انجینئر کے گھر سے پانچ کنکال برآمد

متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے چیلا شکتی کینال (نہر) کو پیر کو مرمت کے لیے بند کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے نہر کا پانی خشک ہو گیا۔ پیر کی صبح لوگوں نے کار کو خشک نہر میں دیکھا، اطلاع ملنے پر پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے کار کو باہر نکالا۔ کار کے اندر سے انسانی کنکال بھی برآمد ہوا ہے۔ انسانی کنکال کی شناخت ارچیت بنسل (32 سال) کے طور پر ہوئی ہے جو کہ گنگا نگر، رشی کیش کے رہنے والے ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کے انسپکٹر کویندر سجوان نے بتایا کہ چیلا شکتی نہر میں کار سے برآمد ہونے والے انسانی کنکال کو ضروری جانچ کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.