ETV Bharat / state

سرسوتی شیشو مندر میں حضرت غوث پاک جیلانیؒ کے بارے میں پڑھایا جائے: ایس ٹی حسن

S T Hasan on Saraswati Shishu Mandir: مرادآباد کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ مرادآباد سرسوتی شیشو مندر میں حضرت غوث پاک جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں پڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مدارس میں رامائن پڑھانے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مدارس پر زبردستی دوسرے مذہب کی تعلیم نہیں تھوپ سکتے۔

should be taught about Hazrat Ghous Azam Jilani In Saraswati Shishu Mandir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 4:00 PM IST

سرسوتی شیشو مندر میں حضرت غوث پاک جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں پڑھایا جائے

مرادآباد: مرادآباد سرسوتی شیشو مندر میں حضرت غوث پاک جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں پڑھایا جائے۔ اس طرح کا مطالبہ مرادآباد کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مدارس میں رامائن کو زبردستی لاگو کیا جارہا ہے تو ضروری ہے کہ سرسوتی شیشو مندر میں بھی حضرت غوث پاک جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں پڑھایا جائے۔ دراصل آنے والے سیشن سے اتراکھنڈ کے مدارس میں بچوں کو رامائن پڑھائی جائے گی۔ اتر پردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ایک بار پھر مدرسوں میں رامائن پڑھانے کے فیصلے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ مسلمان اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، مدارس اسلامی تعلیم دینے کا کام کرتے ہیں، اس لیے مدرسوں پر زبردستی دوسری تعلیم نہیں تھوپ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

URS Of Gaus Paak اجمیر میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ کل اگر میں یہ کہوں کہ حضرت غوث پاک جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں سرسوتی شیشو مندر میں پڑھایا جائے تو کیا اتراکھنڈ کی حکومت قبول کرے گی؟ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو ہندو اور مسلم کی عادت ہو گئی ہے، رکن اسمبلی نے کہا کہ وہاں موجود ہندو مسلم تنازعہ کو بڑھاکر وزیراعلیٰ دھامی بی جے پی میں بڑا لیڈر بننا چاہتے ہیں۔ مدرسہ کے نصاب سے مغلوں کو نکالنے پر انہوں نے کہا کہ تاریخ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ مغل حکمرانوں نے اچھے کام کے ساتھ ساتھ برے کام بھی کیے ہیں، نصاب میں تبدیلی سے 900 سالہ تاریخ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ آج کے دور میں بھی اچھے اور برے لیڈرس ہیں۔ اس لیے تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اب اگر آپ تاج محل اور لال قلعہ کو مندر کہنا شروع کر دیں تو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فاصلے بڑھ جاتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.