ETV Bharat / state

ممبئی کرائم برانچ میں خواتین افسر کی کمی - Mumbai Crime Branch

Shortage of women officers in Crime Branch ایک آر ٹی آئی سے پتہ چلا ہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم میں خاتون اہلکاروں کی کمی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کی سیکوریٹی کو لیکر حکومت کی کتنی سنجیدہ ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 6:27 PM IST

ممبئی کرائم برانچ میں خواتین افسر کی کمی
ممبئی کرائم برانچ میں خواتین افسر کی کمی (Etv Bharat)

ممبئی : حال ہی میں رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کی درخواست میں ممبئی پولیس کے کرائم اگینسٹ ویمن (سی اے ڈبلیو) سیل میں آپریشنل نااہلیوں اور سنگین خامیوں کے بارے میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آئی ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم کے صدر جتیندر گھاڈگے کی طرف سے دائر کردہ آر ٹی آئی سے کرائم برانچ میں خواتین افسران کے کم ہونے کی تفصیلات سامنے آئی ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت یہ ممبئی پولیس خواتین کی حفاظت کے لیے کتنا سنجیدہ ہے۔

آر ٹی آئی کے جواب سے پتہ چلتا ہے کہ CAW سیل میں اہم قیادت اور ذمہ دار عہدے خالی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) کے دونوں عہدے خالی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس انسپکٹر کی دو پوسٹوں میں سے صرف ایک ہی عہدے اور افسر تعینات ہیں دیگر سطحوں پر بھی صورتحال اتنی ہی سنگین ہے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹرز (API) اور پولیس سب انسپکٹرز (PSI) کی 12 منظور شدہ آسامیوں میں سے 8 خالی پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ کانسٹیبل سمیت جونیئر افسران کی 61 میں سے 37 آسامیاں خالی ہیں۔
مقدمات کو نمٹانے میں CAW سیل کی آپریشنل کوتاہیاں واضح طور پر ظاہر ہو رہی ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ یونٹ فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) کی تحقیقات نہیں کرتا اور بنیادی طور پر مختلف تھانوں کو شکایات بھیجنے کا کام کرتا ہے۔ جنوری 2020 سے اپریل 2024 تک، CAW سیل کے یونٹ 1 کو 230 شکایت موصول ہوئیں۔ ان میں سے 50 مقدمات بند کے دیئے گئے جبکہ 144 شکایتوں کو مقامی تھانوں میں بھیج دیا گیا اور 4 زیر التوا ہیں۔
یونٹ 2، جسے خاندانی تنازعات کے لیے خواتین کے ہیلپ ڈیسک کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اُسے اسی مدت کے دوران 1,688 شکایات موصول ہوئیں۔ ان میں سے 273 کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا 307 کو بند کر دیا گیا اور حیران کن طور پر 1077 کو تھانوں میں بھیج دیا گیا جبکہ 31 مقدمات ابھی تک زیر التوا ہیں۔
جتیندر گھاڈگے کے مطابق، "CAW سیل کی موجودہ حالت تشویش کا باعث ہے۔ ایف آئی آر کے معاملات کی تفتیش میں ناکامی اور عملے کی شدید کمی کا مطلب یہ ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری میں ناکام ہو رہا ہے۔ یہ سیل ایک تحقیقاتی ادارے کے طور پر کام کرتا ہے اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے جب عہدہ سنبھالا تو اس دوران اُنہوں نے خواتین کے معاملوں کو لیکر سنجیدگی دکھائی لیکن آر ٹی آئی سے موصول ہونے والی یہ جانکاری کہتے اور کرنے کے بیچ کا فرق ظاہر کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.