علیگڑھ: اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے بننا دیوی تھانہ کے تحت سرائے حکیم میں کاروباری حافظ شعیب نام نوجوان کو ادھار میں لیے اپنے سامان کے دو سال پرانے پیسے مانگنا بھاری پڑھ گیا۔ نوجوان کا الزام ہے کہ ملزم نے دکاندار سے گالی گلوچ کرتے ہوئے مارا پیٹا یے۔ ملزم نے اس کی ڈھاڑی پکڑ کر پٹائی کی۔
شعیب نے مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کرکے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
بننا دیوی تھانہ کے علاقے سرائے رحمان کے رہائشی کاروباری حافظ شعیب نے صحافیوں کو بتایا کہ آج جب میں سرائے حکیم میں بھانو سے اپنے دو سال پرانے پیسے مانگنے گیا تو اس نے میری پٹائی کردی۔ میرا گلا پکڑا، ڈھاڑی پکڑ کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا۔ موقعے پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو طلباء کا احتجاج، انتظامیہ پر بدتمیزی کا الزام
شعیب نے بتایا کہ بھانو کی سرائے حکیم میں فرنیچر کی دوکان ہے۔ آج پیسے دینے کے لیے بلایا تھا۔ فی الحال پولیس اور بھانو کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ حافظ شعیب کی جانب سے تھانہ بننا دیوی میں تحریر دے دی گئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کرکے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔