ETV Bharat / state

کانپور: انتہائی شرمسار واقعہ، بیٹی کے ساتھ کئی ماہ تک جنسی زیادتی - باپ کا بیٹی کے ساتھ عصمت ریزی

Father raped minor daughter in Kanpur ریاست اترپردیش کے کانپور میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ کئی ماہ تک ریپ کرتا رہا۔

Father raped minor daughter
Father raped minor daughter
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 10:52 AM IST

کانپور: شہر میں ایک باپ اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ کئی ماہ تک جنسی زیادتی کرتا رہا۔ جب اس معاملے کی اطلاع متاثرہ بیٹی کی ماں کو ملی تو لڑکی کی والدہ کی جانب سے ملزم باپ کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم باپ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

کانپور ساؤتھ کے ہنومنت وہار تھانے کے علاقے میں رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر اپنی ہی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ کئی ماہ سے زیادتی کر رہا تھا۔ کئی بار روکنے کے بعد بھی وہ باز نہیں آیا۔ الزام ہے کہ اس نے لڑکی کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔ جسم پر کئی مقامات پر نوچنے اور کاٹنے کے نشانات بھی پائے گئے۔ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر ہنومنت وہار پولیس نے ملزم باپ کے خلاف عصمت ریزی، پاسکو ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Rape Case: ہریدوار میں سات سالہ لڑکی کی عصمت دری

مزید پڑھیں: بہرائچ میں عصمت دری کے مجرم کو بیس سال کی قید

پولیس نے رات دیر گئے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔ اس پورے معاملے میں اے سی پی نوبستہ آشوتوش کمار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ملزم باپ کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.