ETV Bharat / state

پرینکا چترویدی کون ہیں؟ جن کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے بدل گیا انداز، پی ایم مودی سے متعلق کہی بڑی بات

مہاراشٹر میں سیاسی پارہ چڑھنے لگا ہے، ایسے میں پرینکا چترویدی نے ایک بیان دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

پرینکا چترویدی
پرینکا چترویدی (ANI)

نئی دہلی: مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا ہے۔ ادھر شیو سینا (یو بی ٹی) کی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پرینکا چترویدی نے پی ایم مودی کے بارے میں ایسا بیان دیا ہے جس سے سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی سے ان کے پسندیدہ لیڈر کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ اس پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیا۔ انھوں نے پی ایم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں، خاص کر نوجوانوں اور خواتین سے رابطہ قائم کرنے میں ماہر ہیں۔ پرینکا چترویدی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پی ایم مودی نے بی جے پی کے لیے بڑی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور ایک بڑے ووٹ بینک کو متاثر کیا ہے۔

خواتین کے مسائل پر آواز اٹھائی:

شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی خواتین کے مسائل پر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جب انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو ان کے شوہر نے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی سیاست میں کامیاب نہیں ہو پائیں گی لیکن پرینکا نے اپنے شوہر کو غلط ثابت کر دیا اور سیاست میں آنے کے صرف 10 سال کے اندر ہی وہ پارلیمنٹ پہنچ گئیں اور کامیابی حاصل کی۔

کانگریس سے سیاست کا آغاز کیا:

پرینکا چترویدی نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا۔ اس دوران انہوں نے پوری دیانتداری اور مضبوطی کے ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پر پارٹی کا رخ پیش کیا۔ تاہم بعد میں وہ کانگریس چھوڑ کر شیوسینا میں شامل ہو گئیں۔ اس وقت وہ راجیہ سبھا میں شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

پرینکا چترویدی کی پیدائش ممبئی میں ہوئی:

پرینکا چترویدی کا خاندان اصل میں اترپردیش کے متھرا سے ہے، لیکن وہ ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ وہ یہیں پلی بڑھیں۔ انہوں نے 2010 میں سیاست میں قدم رکھا۔ ان کے شوہر وکرم چترویدی اس فیصلے سے حیران تھے۔ یہی نہیں، انھوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ سیاست میں کامیاب نہیں ہو پائیں گی۔

تاہم، بعد میں پرینکا کے شوہر وکرم چترویدی کا نقطہ نظر بدل گیا۔ اس وقت پرینکا اور وکرم کے دو بچے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پرینکا نے اپنے کیرئیر کی شروعات ایک پی آر فرم سے کی تھی۔ انھوں نے کامرس میں گریجویشن کیا ہے۔ وہ بلاگ لکھنے میں ماہر ہیں۔ پرینکا ایک خیراتی ٹرسٹ کی ٹرسٹی بھی ہیں۔ اس ٹرسٹ کے ذریعے وہ غریب بچوں کی تعلیم پر توجہ دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.