ETV Bharat / state

احمدآباد میں تہواروں کے پیش نظر شانتی سیمتی کی میٹنگ - Shanti Samiti Meeting - SHANTI SAMITI MEETING

Security Arrangement During Festivals: احمدآباد میں واقع شانتی سمیتی کی نگرانی میں ماہ رمضان المبارک، ہولی اور عید جیسے اہم تہواروں کے مدنظر ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر اعلیٰ پولیس افسران کو استقبالیہ بھی دیا گیا۔

احمدآباد میں تہواروں کے پیش نظر شانتی  سیمتی  کی میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 1:04 PM IST

احمدآباد میں تہواروں کے پیش نظر شانتی سیمتی کی میٹنگ

احمد آباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں تہواروں کے پش نظر منقدہ امن میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے سی ڈویژن کے اے سی پی امی پیٹل نے کہا کہ تہوار سب کا ہوتا ہے۔ تمام لوگوں کو پر امن رہ کر اور خوشی سے تہوار منانا چاہیے۔ اس کے لیے پیداری پروگرام کا بھی اہتمام کیا جانا چاہیے۔ میٹنگ میں موجود دیگر لوگوں نے بھی تہواروں کے موقعے پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا۔

اے سی پی کے مطابق فی الحال رمضان کا مقدس مہینہ بھی چل رہا ہے۔ اس کے بعد لوک سبھا انتخابات ہونے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے آئیے ہم سب مل کر اپنے علاقے میں تمام تہواروں کو امن اور خوشی سے منائیں۔ اگر کسی کو کوئی پریشانی یا تکلیف ہے تو ہم مل کر اس کا راستہ نکالیں۔ ہمارے علاقے میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو آپ مجھے کال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کارنج پولیس اسٹیشن حلقے کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپ کو کی جانب سے کوئی درخواست یا پریشانی ہو تو مجھے بتائیں۔ میں اس کا حل نکال لوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عام آدمی پارٹی کا مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ

شانتی سمیتی کے ممبر محمد حسین نے کہا کہ تہواروں کے دوران بازار میں کافی بھیڑ کی وجہ سے کچھ پریشانی ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے ٹریفک کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ روزانہ لوگ یہاں پر روزی روٹی کے لئے ٹھیلا لگاتے ہیں۔ انہوں نے ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.