ETV Bharat / state

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مونسون پلان پر اٹھا سوال - Shahzad Khan Pathan Reaction - SHAHZAD KHAN PATHAN REACTION

احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں حزب اختلاف کے رہنما شہزاد خان پٹھان نے اے ایم سی کے مانسون پلان پرسوال اٹھایا ۔ان کا کہنا ہے کہ اے ایم سی کے ناقص منصوبہ سے مانسون میں عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مونسون پلان پر اٹھا سوال
احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مونسون پلان پر اٹھا سوال (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 5:47 PM IST

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مونسون پلان پر اٹھا سوال (etv bharat)

احمدآباد:احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈرز شہزاد خان پٹھان نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن تمام تر محاذ پر ناکام ہو چکا ہے۔میونسپل کارپوریشن کے پاس مانسون میں ناقص نکاسی نظام سے نمٹنے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ان کی عدم توجہی کے سبب ہی احمدآباد اور اس کے اطراف میں مانسون کے دنوں میں عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ احمد آباد میں 146 مقامات ایسے ہیں جہاں مانسون میں بارش کا پانی جما ہوتا ہے۔ان علاقوں سے بارش کا پانی نکلنے میں کئی دن لگ جاتا ہے۔میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کے سبب مانسون میں احمدآباد کے بیشتر علاقے زیر آب ہو جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کو بے وقوف بنانے کا کام کرتی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی نگرانی والی میونسپل بورڈ ہر سال نکاسی نظام اور اسٹورنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کرتی ہے لیکن سال ختم ہو جاتا ہے مگر منصوبے پر کام شروع نہیں ہوتا ہے۔کانگرس پارٹی کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی احمد آباد شہر کی عوام کے سامنے جو دعوی کر رہی ہے وہ سچ ہوتا ہے یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں:وٹوہ علاقے میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت دیے گئے مکانات کی حالت خستہ

انہوں نے مزید کہا کہ کانگرس پارٹی ان اسپاٹ کا جائزہ خود لے گی جس کے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی ذکر کرتی رہی ہے۔احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے سربراہ اگر عوام کو بہتر نکاسی نظام فراہم نہیں کر سکتے ہیں تو انہیں فورا استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.