ETV Bharat / state

جمعۃ الوداع کی فضیلت اور اہمیت پر ایک نظر - RAMADAN 2024 - RAMADAN 2024

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کے طور پر منایا جاتا ہے ۔لکھنو کے ٹیلے والی مسجد کو مرکزی حیثیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچ کر پورے شان وشوکت کے ساتھ جمعۃ الوداع کی نماز کا اہتمام کرتے ہیں۔

جمعۃ الوداع کو کیوں خاض فضیلت حاصل ہے: شاہی امام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 10:35 AM IST

Updated : Apr 5, 2024, 11:59 AM IST

جمعۃ الوداع کو کیوں خاض فضیلت حاصل ہے: شاہی امام

لکھنؤ: لکھنو کے ٹیلے والی مسجد کے شاہی امام مولانا فضل المنان نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عبادتوں کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ عبادت و تقوی کا اہتمام کیا جاتا ہے،مہینے کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کے طور پر ادا کی جاتی ہے اور اس کی بہت ہی فضیلت اور اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مقدس مہینہ رخصت ہوتا ہے اور آنے والے سال میں کسی کو رمضان المبارک میسر ہوتا ہے، یا نہیں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس جمعہ کو لوگ عقیدت کے ساتھ اپنی مغفرت کی دعا کرتے ہیں زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں اور یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ آنے والے رمضان المبارک میسر ہو۔ ان تمام وجوہات کی بنیاد پر رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آخری جمعہ کی خصوصیت اور فضیلت مزید بڑھ جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے اپنے علاقے کی مسجد میں جمعۃ الوداع ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر خصوصی خطبے کا بھی اہتمام ہوتا ہے اور لوگ گریہ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعۃ الوداع کے حوالے سے ٹیلے والی مسجد کے احاطے میں تقریبا 50 ہزار سکوائر فٹ رقبے میں شامیانے کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پولیس انتظامیہ سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ عوام سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کی بھلائی امن بھائی چارہ کے لیے دعا کریں۔ کسی قسم کے خلفشار یا گمراہ کن بیانات میں نہ آئیں پرامن طریقے سے اپنے گھر جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر خصوصی خطاب بھی کیا جاتا ہے۔ ملک کے حالات اور مسلمانوں کے حالات کے پیش نظر ان کو خصوصی تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی معاشی سماجی اور آپسی معاملات کو درست کریں۔ تاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

مزید پڑھیں:یو پی میں جمعۃ الوداع کے سلسلے میں پولیس الرٹ، لکھنؤ میں کئی راستوں پر روٹ ڈائیورژن - RAMADAN 2024

شاہی امام نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ جس طریقے سے گزشتہ برس سڑک پر نماز نہیں ادا کی گئی تھی اس برس بھی اسی طریقے سے نماز ادا کی جائے گی پولیس انتظامیہ پورا تعاون کر رہی ہے۔

Last Updated : Apr 5, 2024, 11:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.