ETV Bharat / state

دہلی میں شدید گرمی کا قہر جاری - Severe heatwave grips Delhi - SEVERE HEATWAVE GRIPS DELHI

Severe heatwave grips Delhi دہلی میں شدیت گرمی کا قہر جاری ہے جبکہ گذشتہ روز پولنگ پر بھی اس کا اثر دیکھنے کو ملا۔ گرمی کی شدت کی وہ سے ووٹنگ فیصد میں کمی درج کی گئی۔

دہلی میں شدید گرمی کا قہر جاری
دہلی میں شدید گرمی کا قہر جاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 8:23 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں شدید گرمی کا قہر جاری ہے۔ گذشتہ روز ہوئی پولنگ فیصد میں کمی درج کی گئی جس کےلئے شدید گرمی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ دہلی ملک کا دل ہے اور یہاں ملک کے الگ الگ خطے کے لوگ رہتے ہیں ،اگر دہلی میں ووٹنگ فیصد کم رہے تو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے لئے سوچنے کا مقام ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دہلی میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کل 58.70 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کرشنامورتی نے سنیچر کی دیر شام یہ جانکاری دی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار بھی ووٹنگ کا فیصد کم رہا۔ شدید گرمی کی وجہ سے ووٹنگ متاثر ہوئی ہے۔ اگرچہ الیکشن کمیشن نے مناسب انتظامات کیے تھے لیکن اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔

ہفتہ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سیلسیس تھا۔ اگر ہم اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 2014 سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری بار ووٹنگ کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور ووٹنگ کا فیصد کم ہوا ہے۔ زیادہ درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے باعث کم ووٹرز ووٹ ڈالنے نکلے۔ ووٹنگ پر شدید گرمی کا اثر دکھائی دیا۔
سال 2014 میں 10 اپریل کو دہلی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس وقت دہلی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس تھا۔ دہلی میں کل 65.1 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ 2019 میں، لوک سبھا انتخابات کے لیے 12 مئی کو دہلی میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس وقت دہلی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس تھا اور 60.6 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس بار دہلی کا درجہ حرارت پچھلے سال سے 6 سے 8 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ اس بار ووٹنگ 25 مئی کو ہوئی تھی اور ووٹنگ کا فیصد 58.70 تھا۔ دہلی کے صفدرجنگ علاقے میں درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس رہا۔ دیگر علاقوں جیسے پتم پورہ، نجف گڑھ، پوسا میں درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

اس بار دہلی میں ووٹنگ کے لیے کل 13637 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ کئی مقامات پر چھاؤں کے باعث لوگوں کو راحت ملی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ عوام کو ٹھنڈا پانی ملے گا۔ کولرز کا انتظام ہو گا تاہم زیادہ تر پولنگ سٹیشنز پر کولر نہیں تھے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ لیکن کئی مقامات پر ٹھنڈا پانی نہیں تھا۔ کئی مقامات پر ووٹروں کو قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا۔ یہ بھی اسے پریشانی کا باعث بنا۔

مسلم علاقوں میں ووٹنگ فیصد اچھی رہی ۔مشرقی دہلی کے پارلیمانی حلقہ کے جامعہ نگر میں گرمی کو دیکھتے ہوئے بیشتر رائے دہندگان نے صبح میں ہی ووٹ ڈالنا مناسب سمجھا جس کی وجہ سے صبح سات بجے سے ہی جامعہ نگر کے بدلہ ہاوس، ذاکر نگر ،ابوالفضل، شاہین باغ میں بھیڑ دیکھنے کو ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.