ETV Bharat / state

مسلمانوں پرجاری حملوں کے خلاف اجمیرمیں احتجاج - Protest In Ajmer - PROTEST IN AJMER

اجمیرمیں ہندو اور مسلمانوں نے اقلیتی طبقوں پر جاری حملوں کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم سونیا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔پولیس انتظامیہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔

مسلمانوں پرجاری حملوں کے خلاف اجمیرمیں احتجاج
مسلمانوں پرجاری حملوں کے خلاف اجمیرمیں احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 2:59 PM IST

اجمیر: راشٹریہ مسلم مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور راشٹریہ پسماندہ طبقاتی مورچہ کی مشترکہ کال پر مسلمانوں پر مسلسل جان لیوا حملوں، ناانصافیوں، مظالم اور بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف ملک کی 31 ریاستوں کے 563 ضلع ہیڈکوارٹرز پر میمورنڈم دیا گیا۔ ملک بھر میں ہجومی تشدد کی بڑھتی وارداتوں کے مدنظر صدر جمہوریہ ہند کو بھی میمورنڈم دیا گیا ہے۔

مسلمانوں پرجاری حملوں کے خلاف اجمیرمیں احتجاج (etv bharat)

مرکزی حکومت اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مسلمانوں کو ہدف بنایا جا رہا بے۔اس کے ساتھ ساتھ بے گناہ مسلمانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ان کے گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کا بھائی چارہ اور امن خراب ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مسلمانوں پر جاری حملوں کے خلاف عام لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔دوسرے مذاہب کے لوگوں میں غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی لیے او بی سی، ایس سی۔ ایس ٹی اور اقلیتی طبقے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ایسی نفرت پھیلانے والی تنظیموں اور ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عاپ رہنما اور شاعر شہناز ہندوستانی کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری

اس موقع پر دیدی پرملتا شاکیہ، رنویر سنگھ، ایڈوکیٹ شیخ زادہ اتیشام چشتی، پریم پرکاش عمروال، رستم علی گھوسی، نذیر قادری، بہاری لال تاراچندوپیا، صدرالدین قریشی، مدن سنگھ گدوریا، کلو قریشی، جسو لال برنولیا، اقبال الدین قریشی، بدرالدین قریشی ، ابراہیم، ہشام علی پوار وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.