ETV Bharat / state

نو اور 10 محرم کو اجمیر میں بھائی دوس کا اہتمام کیا جائے گا - Muharram 2024

اجمیر شریف میں بھائی دوس کی رسم نو اور 10 محرم الحرام کو ادا کی جائے گی۔اس میں کثیر تعداد میں عقیدت مند اپنے ہاتھوں میں تلوار لیے سپاہ گری کے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

نو اور 10 محرم کو اجمیر میں بھائی دوس کا اہتمام کیا جائے گا
نو اور 10 محرم کو اجمیر میں بھائی دوس کا اہتمام کیا جائے گا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 4:54 PM IST

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر محرم الحرام کے پش نظر تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ملک کی دوسری ریاستوں کے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر شریف پہنچ رہے ہیں۔

نو اور 10 محرم کو اجمیر میں بھائی دوس کا اہتمام کیا جائے گا (etv bharat)

اجمیر شریف مولا علی میں صدیوں پرانی روایت کے مطابق بھائی دوس کی رسم نو اور 10 محرم الحرام کو ادا کی جائے گی۔اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔اس موقع پر کثیر تعداد میں عقیدت مند اپنے ہاتھوں میں تلوار کے ساتھ فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اجمیر کے اندر کوٹ علاقہ میں دی پنچایت اندر کوٹیان سوسائٹی کے ذریعہ بھائی دوس کے پروگرام کا انعقاد نو محرم الحرام اور 10 محروم الحرام کو کیا جائے گا۔اندر کوٹ پنچایت کی جانب سے ڈھولے شریف کا اہتمام کیا جائے گا۔یہاں بھی زائرین کی بڑی تعداد موجود ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر میں محرم الحرام کے موقعے پر مرثیہ خوانی کی تاریخ برسوں پرانی

نو محرم الحرام کو جامع التمش مسجد یعنی ڈائدین کا جھونپڑا سے ڈھولے شریف کی سواری نکالی جائے گی ۔بعد نماز عشاء چھوٹا بھائی دوس کھیلا جائے گا, اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے پنچایت کی جانب سے کنوینر مقرر کیے گئے محمد رضوان خان نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ ہھائی دوس کے لیے تلواریں اور توپ مہیا کرائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.