ETV Bharat / state

بہار میں خوفناک سڑک حادثہ، 9 افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 9:38 PM IST

Updated : Feb 25, 2024, 9:54 PM IST

Kaimur Accident بہار کے کیمور میں پیش آنے والے خوفناک سڑک حادثے میں 9 افراد کی موت ہوگئی۔ کافی مشقت کے بعد لاش کو اسکارپیو سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

several people killed in road accident in Bihar
بہار میں خوفناک سڑک حادثہ، 9 افراد کی ہلاک

کیمور: بہار کے کیمور میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ قومی شاہراہ 2 پر پیش آیا جہاں ایک ایس یو وی کار اور موٹر سائیکل مٰں تصادم کے بعد کار ایک ٹرک سے بھی ٹکرا گئی۔ واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر طویل ٹریفک جام لگ گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو باہر نکال کر پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرنے والے 8 افراد اسکارپیو میں سفر کر رہے تھے۔ ایک موٹر سائیکل ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی ہے۔ اسکارپیو بہار کے ساسارام ​​سے یوپی کے وارانسی کی طرف جارہی تھی۔ جیسے ہی اسکارپیو موہنیا این ایچ 2 کے قریب دیوکالی گاؤں کے قریب پہنچی وہاں اس کی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد اسکارپیو نے کنٹرول کھو دیا اور ڈیوائیڈر کو عبور کرکے سڑک کے مخالف سمت میں چلی گئی اور پھر مخالف سمت سے آنے والا ایک ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔

تصادم کی شدت ایسی تھی کہ اسکارپیو کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے کافی مشقت کے بعد لاش کو اسکارپیو سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مرنے والوں کا تعلق کہاں سے ہے۔

Last Updated : Feb 25, 2024, 9:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.