ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں سڑک حادثہ، متعدد افراد ہلاک - سڑک حادثہ

Road accident in MP ریاست مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 14 افراد ہلاک اور 21 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Road accident in MP
Road accident in MP
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 9:02 AM IST

Updated : Feb 29, 2024, 9:27 AM IST

ڈنڈوری: ڈنڈوری میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 14 لوگوں کی المناک موت ہو گئی ہے۔ حادثے میں 21 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ شاہ پورہ تھانہ بیچیا پولیس چوکی کے تحت بجھڑ گھاٹ پر پیش آیا۔ معلومات کے مطابق پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اور 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والے افراد بیبی شاور میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ حادثے میں زخمی افراد کو قریبی شاہ پورہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک شدہ افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔

اس سڑک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگن ناتھ مارکم نے بتایا کہ بیچیا پولیس چوکی علاقہ کے اماہی دیوری گاؤں کے لوگ منڈلا میں چوک پروگرام میں گئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران اچانک پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر 20 فٹ نیچے کھیت میں گر گئی۔ گاڑی الٹنے سے متعدد افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ڈنڈوری کے کلکٹر وکاس مشرا نے حادثے کے بارے میں کہا ہے کہ 'حادثے میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ڈنڈوری میں ہوئے خوفناک سڑک حادثہ میں کئی افراد کی اچانک موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ 'اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ زخمی افراد کے مناسب علاج کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں خوفناک سڑک حادثہ، 9 افراد ہلاک

Last Updated : Feb 29, 2024, 9:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.