ETV Bharat / state

بیدر: مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کی ریاستی وزیر سے ملاقات

Several Muslim Organisation مختلف مسلم تنظیموں نے ریاستی وزیر رحیم خان سے ملاقات کی اور بیدر حلقے سے کانگریس کے رہنما ایاز خان کو امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا۔

مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کی ریاستی وزیر سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 1:46 PM IST

بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت کانگریس سمیت تمام سیاسی پارٹیاں متحرک ہو گئیں ہیں۔ اسمبلی انتخابات کی طرح لوک سبھا انتخابات 2024 میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے لئے کانگریس پورا زور لگا رہی ہے۔ اسی درمیان مختلف مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے ریاستی وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج رحیم خان سے ملاقات کی اور بیدر حلقے سے کانگریس کے رہنما ایاز خان کو امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا۔

بیدر ضلع کی مختلف اقلیتی تنظیموں کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر محمد ایاز خان کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بیدر حلقہ سے ٹکٹ دیا جائے۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر رحیم خان سے مولانا صغیر احمد رشادی، مولانا عمران رشادی، رحیم رشادی، مولانا یوسف کنی، مسعود عبدالقادر اور حبیب الرحمان نے اس یادداشت میں ایاز خان کو ہائی کمان سے سفارس کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن اسمبلی رئیس شیخ کی ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات

اس موقع پر سلام پاشا، مفتی عبدالواجد علی، مولانا ابراہیم، حاجی غلام، صمد بھالکی، ڈاکٹر۔ رفیق متین، حافظ حامد چنچولی، محمد مصطفیٰ ہمنا آباد، محمد مولانا لئیق بسواکلیان، مفتی غفار، اسلم قاسمی، مولانا افتخار بیدر ، احتشام کمال نگر، سید محبوب بخاری نیرنا اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.