ETV Bharat / state

گیا میں نامعلوم بیماری کی زد میں آکر سات افراد کی موت - UNKNOWN DISEASE IN GAYA - UNKNOWN DISEASE IN GAYA

گیا ضلع کے ایک گاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نامعلوم بیماری سے 7 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بیماری کی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے اور نہ ہی ضلع صحت کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر اب تک جائزہ لیا۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم بیماری کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ حالانکہ ابتدائی طور پر سبھی تیز بخار کی زد میں آئے تھے اور اس کے بعد ان کی موت ہوئی، کئی افراد ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Seven people died due to an unknown disease in Gaya
گیا میں نامعلوم بیماری کی زد میں آکر سات افراد کی موت (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 3:23 PM IST

گیا: گیا ضلع کے شیرگھاٹی سب ڈویژن میں واقع آمس بلاک کے جھری پنچایت میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے مسلسل موتیں ہو رہی ہیں۔ پنچایت کے بہاری بیگہ اور کونار نگر ٹولہ میں 6 دنوں کے اندر 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے گاؤں اور علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔ بیماری کے تعلق سے کسی کو علم نہیں ہے اور نہ ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہورہی ہے کہ موت کس وجہ سے ہورہی ہے۔ البتہ ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ سبھی کی موت بخار لگنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی ہوئی ہے۔ جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ مرنے والے پہلے بخار کی زد میں آئے تھے۔ جھری پنچایت کے مکھیا نمائندہ دیپو سنگھ نے بتایا کے بخار لگنے کا سلسلہ 3 اگست سے شروع ہوا ہے۔ اسی کے بعد 3 اگست سے موت کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا۔ اب تک 3 اگست سے 8 اگست تک 7 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں سبھی کا تعلق مہا دلت برادری سے ہے اور مرنے والوں میں مرد و خواتین بچے جوان سبھی شامل ہیں۔ پہلی موت بلیاری ٹولہ بہاری بیگہ کے رہائشی جوگل بھوئیاں کی 35 سالہ بیوی چندروتی دیوی کی ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کی پانچ سال کی بیٹی نگینہ کماری کی بھی موت ہوگئی، اسی طرح اشوک بھوئیاں کی پندرہ دنوں کی بیٹی تیتری کماری، پرویش بھوئیاں کا بیس سال کا بیٹا وکی کمار، رام لگن بھوئیاں کا 26 سال کا بیٹا جیتندر کمار، گورا بھوئیاں کی 45 سالہ بیوی مالتی دیوی اور کونار نگر کے دلیپ بھوئیاں کے چار سال کا بیٹا دیو کمار کی موت ہوگئی ہے۔

دلیپ بھوئیاں کے ایک بیٹے کی موت کے بعد ابھی اس کی بیوی اور ایک بیٹا گیا میں زیر علاج ہے۔ جب کہ گاؤں کے ہی رہائشی ونود بھوئیاں کی بیٹی کی طبیعت جمعرات کی رات اچانک بگڑ گئی۔ جس کے بعد فوری طور سے اسے ایمس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اس کی بھی حالت غیر مستحکم بتائی جارہی ہے۔ سماجی کارکن تنویر عالم نے بتایا کہ گاؤں وٹولہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اچانک تیز بخار لگنے کے بعد موت ہو رہی ہے۔ جس سے لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ حالانکہ اب تک ضلع محکمۂ صحت کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر حالات کا جائزہ نہیں لیا ہے۔ مقامی اسپتال کے ڈاکٹر انچارج کا کہنا ہے کہ اُنہیں آج ہی شام کو اس حوالے سے علم ہوا ہے۔

ایمس سی ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر مہیش پرساد نے بتایا کہ جمعہ کے دن مذکورہ وٹولہ میں ٹیم بھیجی جاۓ گی۔ کیونکہ جمعرات کی رات موت کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین دن قبل بہاری بیگہ سے ایک مریض آیا تھا جسے خون کی کمی تھی۔ علاج کے بعد خون چڑھانے کی صلاح دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ کون سی بیماری ہے اس کی تصدیق جانچ کے بعد ہی ہوگی۔ لیکن گاؤں جاکر محکمۂ صحت کی ٹیم خون کا نمونہ لے گی۔ جو بیمار ہیں ان کی جانچ سے ساری چیزیں واضح ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Five People Died in Rohtas: بہار میں نامعلوم بیماری سے پانچ لوگوں کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.