ETV Bharat / state

کانگریس کے سینئر لیڈر اقبال احمد سرڈ گی کا 80 سال کی عمر میں انتقال - Iqbal Ahmed Saradgi Passes Away - IQBAL AHMED SARADGI PASSES AWAY

گلبرگہ میں کانگریس کے سنئیر رہنما اقبال احمد سرڈگی کا 80 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ کرناٹک پردیش کانگریس کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں کے رہنماوں نے ان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اقبال احمد سردگی کا 80 سال کی عمر میں انتقال
کانگریس کے سینئر لیڈر اقبال احمد سردگی کا 80 سال کی عمر میں انتقال (File Photo sansad tv)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 1:15 PM IST

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں کانگریس کے سینئر رہنما اقبال احمد سرڈگی کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ 1999 سے 2009 تک کالابوراگی حلقہ کے رکن پارلیمان رہے ۔2014 سے 2020 تک کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سردگی کا گزشتہ شب ایک نجی ہستپال میں انتقال کر گئے ۔

ذرائع کے مطابق اقبال احمد سردگی انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے رکن تھے۔ گلبرگہ میں ان کی ایک اہم سیاسی میراث تھی۔وہ 5 جون 1944 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے گلبرگہ کے گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔حیدرآباد میں واقع عثمانیہ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

ان کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ سردگی کانگریس پارٹی کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔وہ مختلف سرکاری کمیٹیوں میں ان کی سرگرم شمولیت کے لیے جانے جاتے تھے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملیکارجن کھرگے، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے۔ شیوا کمار نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اقبال احمدسردگی کا انتقال درحقیقت سیاسی برادری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔ان کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایم سدارامیا نے عازمین حج کو مقدس سفر پر روانہ کیا - Haj 2024

کانگریس کے یوتھ رہنما اور کنبہ کے ایک رکن کے اعلان کے مطابق نماز جنازہ سمیت آخری رسومات بدھ کی شام 5 بجے ہفت گمباز علاقے میں واقع نیشنل کالج کے قریب واقع مسجد میں ادا کی جائیں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.