ETV Bharat / state

گیا میں خواتین کی خود مختاری کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد - Seminar On women empowerment

Seminar On women empowerment ضلع گیا کے شیر گھاٹی میں ہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین کی خود مختاری موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں شرکت کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

خواتین کی خود مختاری کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد ہوا
خواتین کی خود مختاری کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد ہوا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 11:44 AM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی کے شمالی محلہ میں خواتین خود مختاری موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں درجنوں طالبات اور خواتین شامل ہوئیں۔ ہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا تھا۔

فاؤنڈیشن کے قومی صدر شوکت علی نے بتایا کے اس سیمینار میں شیرگھاٹی کے پولیس انسپکٹر نیاز احمد بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکے ڈاکٹر ودیا جیوتی،عمران علی، ایاز خان اور اویناش سنگھ وغیرہ شامل ہوئے۔

پولیس انسپکٹر نیاز احمد نے خواتین کی خود مختاری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کے ہر لڑکی کو میعاری تعلیم، مناسب غذا اور اچھی صحت کی تمام سہولتیں اور حقوق میسر ہوں۔ انہوں نے انگریزی میں پیش کئے گیۓ طالبات کی تقریر کو بھی بیحد پسند کیا اور ستائش کی۔

ڈاکٹر ودیا جیوتی،عمران علی،اویناش سنگھ اور ایاز خان نے بھی خواتین کی خود مختاری موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کے سماج کو خوشحال اور صحت مند بنانے کا ایک بہترین طریقہ خواتین کو با اختیار بنانا ہے. ایک پڑھی لکھی اور با اختیار لڑکی پورے خاندان کو خوش و مہذب بنا سکتی ہے. عورت،ہمت قوت،عزم اور ایثار کا نام ہے. ہمیں چاہئے کے خواتین کا حوصلہ بڑھایا جائے.

وہیں اپنے تاثرات میں شوکت علی نے کہا کہ خواتین کی خود مختاری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے. دیہی علاقے کی خواتین کو بھی با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اسامہ پروین،انم پروین, ارم ناز،نکہت پروین،ثانیہ اعجاز وغیرہ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا. اس مقابلے میں جج کی حیثیت سے ایاز خان اور اویناش سنگھ موجود تھے جبکہ وسیم خان نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض کو انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف سکریٹری نے گیا ائیر پورٹ پر حج سفر کی تیاریوں کا جائزہ لیا - preparations for Haj at Gaya

سیمینار کے آخر میں طالبات کو مومنٹو،میڈل اور سرٹیفکیٹ دیکر حوصلہ افزائی کی گئی.اس موقع پر محمد ارشد،احسان علی،الطاف عالم،اور انجلی شرما وغیرہ موجود تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.