ETV Bharat / state

موجودہ صورت حال میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داریوں پر سمینار - Seminar on Current Situation

Seminar on Ulema Responsibilities: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں، مسلم عوامی کمیٹی اور مہاراشٹر سوشل ڈیموکریٹک فورم کے اشتراک سے ایک سمینار منعقد کیا گیا، جس کا عنوان 'ملک کی موجودہ صورت حال میں علما کی ذمہ داریاں' رکھا گیا، اس سمینار میں شہر کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ملک کے موجودہ حالات و پارلیمانی انتخابات کو لے کر بات چیت کی گئی، اور کہا گیا کہ جن لوگوں کے پاس اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ نہیں ہیں، وہ جلد از جلد ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوالیں اور ضروری دستاویزات بھی اپنے ساتھ رکھیں اور آنے والے وقت میں پارلیمانی انتخابات میں ایسے امیدوار کو کامیاب کریں، جو ملک کی ترقی میں کام کر رہا ہو۔

Seminar on Responsibilities of Muslim Religious Leaders in Present Situation
Seminar on Responsibilities of Muslim Religious Leaders in Aurangabad on Current Situation
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 6:25 PM IST

موجودہ صورتحال پر اورنگ آباد میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داریوں پر سیمینار

اورنگ آباد: مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی اور مہاراشٹر سوشل ڈیموکریٹک فورم کے اشتراک سے اورنگ آباد شہر کے سلمان فنکشن ہال دہلی گیٹ میں ایک سمینار بعنوان ’ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داریاں‘ منعقد کیا گیا۔ اس سمینار میں شہر کی مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی، بنگلور سے تشریف لائے ناصر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت مولانا مولانا الیاس فلاحی ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کی، پروگرام کا تعارف انجینئر واجد قادری نے پیش کیا۔ اس موقع پر امیر شریعت نے موقع مراٹھواڑہ مفتی معز الدین قاسمی، حافظ اقبال انصاری، الیاس کرمانی نے بھی حاضرین کی رہنمائی کی، تمام مقررین نے مذہبی رہنماؤں سے گزارش کی کہ وہ ہر کالونی محلہ، شہر اور گاؤں کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے، کہ وہ اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوالیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ووٹر ہیلپ لائن ایپ کے ذریعہ دیکھیں کہ ان کا رجسٹریشن ووٹنگ لسٹ میں ہے یا نہیں؟ اگر نہیں ہے تو وہ اپنے ناموں کا اندراج جلد از جلد کروا لیں، تاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ملک کی ترقی میں حصہ لینے والے امیدوار کو کامیاب کیا جا سکے، ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ مساجد سے لوگوں کو اپنے انتخابی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ، پین کارڈ تیار کرنے کی ترغیب دیں اور ان دستاویزات کی تیاری میں لوگوں کو در پیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے رہنمائی کریں۔ تمام ضروری دستاویزات کی اہمیت لوگوں کو سمجھائی جائے اور کہا گیا کہ ہر کسی کو آئندہ انتخابات میں مسلم کمیونٹی کے ووٹنگ فیصد کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایسے مختلف موضوعات پر شہر کے دانشوروں کا یہ جلسہ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.