ETV Bharat / state

'کشمیر کی موجودہ صورتحال میں سدھار'

Seminar on Kashmir in Anantnag: ضلع اننت ناگ مییں نیرج کشمیر اسٹیڈی سرکل کی جانب سے اورسا پیراڈاکس کے موضوع پر ایک سیمپوزیم کم اوپن سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالی۔

کشمیر کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئی ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 12:18 PM IST

کشمیر کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئی ہے

اننت ناگ: دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر مثبت اثرات کو اجاگر کرنے کی غرض سے نیرج کشمیر اسٹیڈی سرکل کی جانب سے اننت ناگ میں اورسا پیراڈاکس کے موضوع پر ایک سیمپوزیم کم اوپن سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں سریندر امبردار ایڈوکیٹ ایس مجیب الرحمان ایڈوکیٹ پیر زاده عاصف شفیع کے علاوہ دیگر سیاست دان وکلاء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

اس موقعے پر مقررین نے ماضی کو فراموش کر کے مستقبل کے بارے میں سونچنے اور تعمیر و ترقی کا نیا خاکہ مرتب کرنے پر زور دیا۔ جب کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں حالات میں نمایاں بہتری اور صورت حال میں مثبت تبدیلیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ مقررین کے مطابق دفعہ 379 کے خاتمے کے بعد اس بات کا اشارہ مل رہا ہے کہ اب کشمیر کے حالات میں بہتری اور امن وامان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں ریزرویشن سے متعلق بل راجیہ سبھا میں منظور

انہوں نے مزید کہا 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں پتھراؤ اور ہڑتال کا سلسلہ بند ہو گیا۔ ہڑتال کی کال دینے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اہنوں نے مزید کہا کہ آج کشمیر کے نوجوان کو نشے کی لت سے دور رکھنے کے لیے سماج کے ہر طبقے کو سامنے آنا چاہیے اور مستقبل کو بچانے کے لیے ہر فرد کو منشیات کے خلاف اعلان جنگ کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.