ETV Bharat / state

اسرائیل۔فلسطین تنازعہ پر 4 اور 5 مئی کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو روزہ سمینار - Israel Palestine conflict

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 7:29 PM IST

Seminar on Israel-Palestine conflict علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے ”اسرائیل فلسطین تنازعہ: موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات“ موضوع پر 4-5 مئی 2024 کو ہائبر موڈ میں دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جائےگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

علیگڑھ: رواں برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے نے اسرائیل فلسطین تنازعے میں تشدد کے ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا۔ اسرائیل فلسطین تنازع میں اب تک لاکھوں افراد بے گھر جبکہ ہزاروں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ انسانوں پر اس کے اثرات اور انسانی حقوق، امن بحالی کے عمل، تنظیم ِاسلامی تعاون (او آئی سی) اور عرب لیگ کا کردار، علاقائی حرکیات اور امن کے امکانات وغیرہ جیسے اہم پہلوؤں پر گفتگو کے لئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے دو روز بین الاقوامی سیمینار ”اسرائیل فلسطین تنازعہ: موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات“ موضوع کا انعقاد 4-5 مئی کو کیا جا رہا ہے۔

صدر شعبہ اور سیمینار کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالحمید فاضلی نے بتایا کہ سیمینار میں شرکت کے لئے متعدد اسکالرز اور دانشوروں کو مدعو کیا گیا ہے جو تنازعہ کے تاریخی پس منظر، انسانوں پر اس کے اثرات اور انسانی حقوق، سفارت کاری اور امن بحالی کے عمل، خطہ کی سیاست، تنظیم ِاسلامی تعاون (او آئی سی) اور عرب لیگ کا کردار، علاقائی حرکیات اور امن کے امکانات جیسے پہلوؤں پر گفتگو کریں گے۔

دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کے کنوینر ڈاکٹر بلال احمد کٹی، شریک کنوینر ڈاکٹر اعجاز احمد اور آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر محمد مسلم ہیں۔ سیمینار میں شرکت کے خواہشمند مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء ڈھائی سو سے تین سو الفاظ پر مشتمل اپنے مقالے کی تلخیص 18 اپریل تک اور تین ہزار سے پانچ ہزار الفاظ پر مشتمل مکمل مقالہ 29 اپریل تک بھیج سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.